ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ناجائزتعلقات کے شک میں خاتون اور دلت شخص کے ساتھ کیا یہ سلوک اور بنایا ویڈیو

ہریانہ میں کرنال ضلع کے ایک گاؤں میں ناجائز تعلقات کو لیکر ایک خاتون اور دلت شخص کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نہ صرف انہیں مارا گیا بلکہ انہیں جوتوں کی مالا پہنائی گئی اور چہروں کو کالا کرکے انہیں پورے گاؤں میں گھمایا گیا۔

  • Share this:
ناجائزتعلقات کے شک میں خاتون اور دلت شخص کے ساتھ کیا یہ سلوک اور بنایا ویڈیو
ہریانہ میں کرنال ضلع کے ایک گاؤں میں ناجائز تعلقات کو لیکر ایک خاتون اور دلت شخص کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ہریانہ میں کرنال ضلع کے ایک گاؤں میں ناجائز تعلقات کو لیکر ایک خاتون اور دلت شخص کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نہ صرف انہیں مارا گیا بلکہ انہیں جوتوں کی مالا پہنائی گئی اور چہروں کو کالا کرکے انہیں پورے گاؤں میں گھمایا گیا۔


واقعے کے بعد دلت شخص کے اہل خانہ نے پولیس تھانے میں جاکر شکایت درج کرائی ہے۔ گھر والوں نے نیوز 18 کو بتایا کہ خاتون کے رشتہ داروں نے کچھ گاؤں والوں کے ساتھ مل کر خاتون اور دلت شخص کو پکڑ کر ان کی پٹائی کی۔ اس کے بعد دونوں کے گلے میں جوتوں کی مالا ڈالی گئی اور ان کے چہروں کو کالا کرکے گاؤں میں انہیں گھمایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کچھ گاؤں کے لوگوں نے اس واقعے کا ویڈیو بھی بنایا ہے۔

अवैध संबंधो, प्रेमी जोड़े की पिटाई, जूतों की माला पहनाई, मुह काला कर घुमाया, पुलिस जांच में जुटी, Illegal relations, beating of loving couple, wearing a garland of shoes, turning the face black, police investigation

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے اوپر لگے سارے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ان کے درمیان کوئی عشقیہ تعلقات نہیں ہیں۔ وہیں متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے کچھ گاؤں والوں اور خاتون کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔  پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفصیلی جانچ کی جارہی ہے اور قصوراروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

First published: Aug 24, 2019 09:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading