ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شوہر نے بیوی کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت، پھر بولا صاحبب گرفتار کرلیجئے

یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں سنیچر کو معمولی تنازعہ کو لیکر شوہر نے اپنی بیوی کے ساتھ جو کیا وہ واقعی دل دہلادینے والا ہے۔ بتادیں کہ شوہر نے بیوی کا گولی مارکر قتل (Murder) کردیا۔

  • Share this:
شوہر نے بیوی کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت، پھر بولا صاحبب گرفتار کرلیجئے
علامتی تصویر

یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں سنیچر کو معمولی تنازعہ کو لیکر شوہر نے اپنی بیوی کے ساتھ جو کیا وہ واقعی دل دہلادینے والا ہے۔ بتادیں کہ شوہر نے بیوی کا گولی مارکر قتل  (Murder) کردیا۔ گولی کی آواز سن کر لوگ موقع پر پہنچے۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی اور پولیس کے سامنے ملزم شوہر سدھانشو نے خود کو سرینڈر کردیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ وہیں ملزم والد سے پوچھ۔گچھ کی جارہی ہے۔ موقع سے پستول برآمد کرلی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے کے سبب بیوی دکشا پر گولی چلائی۔ واردات کے بعد پورے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔

معاملہ ٹھاکر گنج تھانہ علاقے کے ایکتا نگر کا ہے۔ جانکاری کے مطابق ایکتا نگر مقامی سدھانشو مشرا نے بیوی دکشا کا گولی مارکر قتل کردیا۔ گھر والوں کے مطابق سسدھانشو کی دماغی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے بیوی پر گولی چلائی ہے۔ واقعہ کی اطلاع دکشا کے ماں کے گھر والوں کی دی گئی۔

پولیس کئی پہلو سے معاملے کی  تفتیش میں مصروف ہے۔ اے سی پی تیواری کے مطابق ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ اس کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ واردات کے بعد مہلوک کے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عاشق نے معشوقہ اور اس کی بیٹی کے ساتھ کیا یہ ہوش اڑادینے والا کام، پھر گھر میں ہی دفنادی لاشیں، ایسے ہوا سنسنی خیز انکشاف

حیوان والد کی گندی کرتوت: تانترک کے کہنے پر باپ نے اپنے ہی 5 بچوں کے ساتھ کی ایسی دل دہلادینے والی حرکت، جان کر کانپ جائیں گے آپ

ذہنی طور پر بیمار نو جوان نے دیا خوفناک واقعے کو انجام، پھر کر لی خودکشی: جانیں پورا معاملہ
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 25, 2020 05:10 PM IST