ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شوہر کو بیوی کے کردار پر تھا شک، کر ڈالا ایسا خوفناک کام، جان کر کھڑے ہو جائیں گے رونگٹے

ہریانہ کے سونی پت ضلع میں ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سونی پت ضلع کے گوہانا شہر میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ جو کیا وہ بیحد خوفناک ہے۔

  • Share this:
شوہر کو بیوی کے کردار پر تھا شک، کر ڈالا ایسا  خوفناک کام، جان کر کھڑے ہو جائیں گے رونگٹے
ہریانہ کے سونی پت ضلع میں ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سونی پت ضلع کے گوہانا شہر میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ جو کیا وہ بیحد خوفناک ہے۔

ہریانہ کے سونی پت ضلع میں ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سونی پت ضلع کے گوہانا شہر میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ جو کیا وہ بیحد خوفناک ہے۔  دراصل شوہر نے بیوی کا قتل کرڈالا اور پھر اس کی لاش (Dead Body)  کو ڈرین نمبر 8 میں پھینک دیا۔ پیر کی شام کو سٹی پولیس تھانے میں ایک اطلاع ملی کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کا قتل کرکے لاش ڈرین 8 میں پھینک دی ہے۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے لاش کو اہل خانہ کے ذریعے شناخت کرنے پر نالی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے گوہانا کے اسپتال بھیج دیا۔

قتل کے پیچھے کا سبب مہلوک بیوی کے شوہر کو اس کے چال چلن پر شک تھا اور اسے مارتا پیٹتا بھی تھا۔ اسی وجہ سے اس نے آج اس کا گھر پر رسی سے گلا دبا کر قتل کر ڈالا۔ اس کے بعد اس کی لاش کو ڈرین نمبر آٹھ میں پھینک دیا۔ پولیس نے مہلوک کی پہچان جیوتی عمر  32-33  سال کے طور پر کی ہے۔ حال ہی میں وہ گوہانا کے مغلپورہ میں ایل مکان میں کرائے پر رہ رہے تھے۔

تیرہ سال پہلے ہوئی تھی شادی۔۔

جیوتی کی شادی تیرہ سال پہلے قکاس کے ساتھ ہوئی تھی۔ پولیس نے جانکاری کے مطابق وکاس شراب کا عادی ہے وہ اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا۔ اسی بات کو اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا رہتا تھا۔ مہلوک جیوتی کے تین بچے ہیں جن میں دو لڑکی اور ایک لڑکا ہے۔ بڑی لڑکی نے بتایا کہ اس کا شوہر اس کی ماں کو اکثر مار پیٹ کرتا تھا۔ اگر وہ اس کی ماں کو چھڑوانے کی کوشش کرتی ہے تو اسے بھی پیٹتا تھا۔


وہیں پولیس نے  اہل خانہ کی شکایت پر ملزم شوہر کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے پر کارروائی کر رہے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 22, 2021 11:46 AM IST