ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سیلفی لینے کے بہانے بیوی کو واٹرفال کے پاس لے گیا شوہر ، پھر کیا ایسا کام ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

Sonbhadra News: اترپردیش کے سون بھدر میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ سیلفی لینے کے بعد بیوی کو واٹرفال سے نیچے دھکیل دیا ۔

  • Share this:
سیلفی لینے کے بہانے بیوی کو واٹرفال کے پاس لے گیا شوہر ، پھر کیا ایسا کام ، جان کر اڑجائیں گے ہوش
سیلفی لینے کے بہانے بیوی کو واٹرفال کے پاس لے گیا شوہر ، پھر کیا ایسا کام ، اڑجائیں گے ہوش

سون بھدر: اترپردیش کے سون بھدر کی رہنے والی آشا کماری کی گمشدگی کے معمہ کو شکتی نگر پولیس نے سلجھا لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے ہی اس کا قتل کیا ۔ شکتی نگر پولیس نے کال ڈیٹیلس کی بنیاد پر شوہر اور اس کے اہل خانہ کو گرفتار کرکے اس معاملہ کا انکشاف کیا ۔ آشا کماری کے شوہر نے اس کو گھمانے کے بہانے بلاکر واٹرفال میں دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ واقعہ کو اتنی صفائی سے انجام دیا گیا کہ کسی کو کانوں کان خبر نہیں لگ سکی ۔ بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہر آرام سے اپنے گھر چلا گیا ۔


معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے ایس پی امریندر سنگھ نے بتایا کہ شکتی نگر کی راج کشن کالونی کے رہنے والے شنکر کمار نے اپنی بہن آشا کماری کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ اس کے بعد پولیس نے فورا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی چھان بین شروع کی ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈ کوارٹر ونود کمار اور سرکل افسر پپری وجے شنکر مشر کی جانچ کے دوران پایا گیا کہ گمشدہ آشا دیوی کا شوہر سنجیت کمار 16 جولائی کو شکتی نگر آیا تھا اور بس اسٹینڈ کے پاس کسی ہوٹل میں ٹھہرا تھا ۔ سختی سے پوچھ گچھ کرنے پر اس کے ذریعہ بتایا گیا کہ اپنی بیوی کو رسکنڈا واٹر فال دکھانے کیلئے لے گیا تھا ، جہاں سیفلی لینے کے بہانے اس نے بیوی کو واٹر فال میں دھکا دیدیا ۔


گمشدہ خاتون کے اہل خانہ کی تحریر کی بنیاد پر شکتی نگر تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ۔ سنجیت کمار اور ویریندر رام کو شکتی نگر بس اسٹیڈ کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سنجیت کمار کی نشاندہی پر مقتولہ آشا دیوی کا پرس اور آئی ڈی کارڈ جائے واقعہ سے برآمد کیا گیا ہے ۔ دونوں نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے ۔ لاش کو برآمد کرنے کیلئے شکتی نگر پولیس چھتیس گڑھ پولیس کے ساتھ مل کر مسلسل کوشش کررہی ہے ۔


واقعہ کے بعد سے ہی خاتون کے ماں باپ کا رو رو کر برا حال ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سنجیت کمار اپنی بیوی کو پہلے اس کے مائیکہ چھوڑ کر چلا گیا اور پھر تین دنوں کے بعد بیوی کو فون کرکے اس کو گھومنے کیلئے آبشارے پر بلایا اور سیلفی لینے کے بہانے آبشارے کے کنارے پر لے جاکر اس کو دھکا دیدیا ، جس میں ڈوبنے کی وجہ سے بیوی کی موت ہوگئی ۔ پھر سنجیت وہاں سے خاموشی سے چلا گیا ۔ جب آشا کے معاملہ میں جانکاری لینے کیلئے شوہر سنجیت کو فون کیا گیا تو اس نے آشا سے ملاقات سے ہونے ہی انکار کردیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 30, 2021 09:19 PM IST