دہلی میں جے این یو کی طالبہ سے ریپ کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کانپور کی رہنے والی ہے اور جے این یو میں لینگویج کی اسٹوڈینٹ ہے۔ ریپ کا الزام ایک کیب ڈرائیور پر لگا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرا ئیور نے کیب میں ہی لڑکی کی عصمت دری کی ہے۔ اس کے بعد متاثرہ کو 3 گھنٹے کیب میں ہی گھماتا رہا لیکن پولیس کو اس بات کی بھنک تک نہیں لگی۔ پولیس نے بتایا کہ جے این یو کی طالبہ نے جمعہ کی رات مندر مارگ علاقے سے جے این یو جانے کیلئے کیب بک کیا تھا۔ لڑکی کو جے این یو لے جانےکے دوران ہی ڈرائیور نے کیب میں ریپ کر دیا اور اسے رات میں گھماتا رہا۔ اس کے بعد لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں چھوڑ گیا۔ سنیچر کی صبح ساؤتھ دہلی میں آئی آئی ٹی کے پاس ایک پارک میں ٹہلنے گئے لوگوں کو لڑکی بیہوش حالت میں ملی۔ لوگوں نے لڑکی کو اس حالت میں دیکھنے کے بعد ٹراما سینٹر میں داخل کروا دیا۔ جس کے بعد اسے جے این یو بھجوایا گیا اور لڑکی کے بیان کی بنیاد پر اس کا میڈیکل کروایا گیا۔ چونکہ طالبہ نے کیب مندر مارگ علاقے سے بک کی تھی تو ریپ کا مقدمہ مندر مارگ تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔ متاثرہ کے بیان اور ایف آئی آر کی بنیاد پر پولیس کیب ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ جمعہ کی رات پنچ کوئیاں مارگ پر واقع اپنے ایک دوست کے گھر آئی تھی۔ یہاں سے رات تقریبا 12 بجے جے این یو جانے کیلئے کیب بک کی اور اسی دوران اس کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔