ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سوئے ہوئے عاشق کے ساتھ نابالغ لڑکی نے کیا یہ غلط کام، اڑ گئے سب کے ہوش

چھتیس گڑھ کے کوربا میں واقع کرتلا علاقے(Kartala region) میں ملی شخص مینہ لاش سے جڑے معاملے میں انکشاف ہوگیا ہے۔ عاشق اپنی معشوقہ سے اس بات پر ناراض تھا کہ وہ دوسرے لڑکوں سے بات کرتی ہے؟ عاشق کے اس سوال سے نابالغ معشوقہ (Minor girlfriend) ناراض تھی۔

  • Share this:
سوئے ہوئے عاشق کے ساتھ نابالغ لڑکی نے کیا یہ غلط کام، اڑ گئے سب کے ہوش
چھتیس گڑھ

چھتیس گڑھ کے کوربا میں واقع کرتلا علاقے(Kartala region) میں ملی شخص مینہ لاش سے جڑے معاملے میں انکشاف ہوگیا ہے۔ عاشق اپنی معشوقہ سے اس بات پر ناراض تھا کہ وہ دوسرے لڑکوں سے بات کرتی ہے؟ عاشق کے اس سوال سے نابالغ معشوقہ (Minor girlfriend) ناراض تھی۔ اس کے بعد اس نے نشے میں سوئے اپنے عاشق کا گلا دبا دیا۔ معشوقہ کا جب اس سے بھی من بھر گیا تو اس نے یقینی کرنے کیلئے اس نے رسی سے پھر سے گلا دبا دیا۔ اس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔


اس کے بعد ملزم گرل فرینڈ مہلوک عاشق کا موبائل اور رسی اپنے گھر لے جاکر چھپادی۔ پولیس نے ملزم نابالغ لڑکی کو حراست میں لیکر (juvenile home) بھیج دیا ہے۔ پولیس افسر راہل دیو شرما نے بتایا کہ کرتلا تھانہ علاقے کے گاں سکدکلا نیگی پارا کا رہنے والا منگل رام عرف منگد راٹھیا 25 جولائی کو گرام نون برا میں اپنے دوسر کے گھر جنم دن کی پارٹی میں گیا تھا۔ رات بھر گھر نہیں لوٹا اور دوسرے دن دوست شرون کمار پرجاپتی نے منگل رام کی موت کی خبر دی۔ مہلوک کے بھائی کانتا پرساد کی اطلاع پر پولیس نے گرام کلمیٹیکرا میں شرون پرجاپتی کت کھیت۔باڑی میں لگے سولر پلیٹ کے پاس ججوپڑی سے منگل رام کی لاش کو برآمد کیا۔ گھر کے باہر مہلوک کی موٹر سائیکل کھڑی تھی۔


جب معاملے کی جانچ شروع ہوئی اور مہلوک کی نابالغ گرل لفرینڈ کو حراست میں لیکر پوچھ۔گچھ کی گئی تو اس نے اپنا گناہ قبول کرلیا۔ شروع میں وہ گمراہ کرتی رہی لیکن اس کا گناہ سامنے آہی گیا۔ چار سال سے مہلوک کے ساتھ پیار کا رشتہ رکھنے والی لڑکی کی عاشق سے آخری ملاقات 25  جولائی کی رات تقریبا 10:30 بجے ہوئی تھی۔ تب منگل رام نے اپنے ساتھ حادثہ ہونے کی اطلاع موبائل سے معشوقہ کو دی تھی اور دوا لیکر اس کے گھر کی گلی میں بلایا تھا۔ معشوقہ کے پہنچنے پر منگل رام موٹر سائیکل پر بٹھاکر شرون پرجاپتی کے باڑی میں لے گیا جہاں دونوں کے درمیان دوسرے لڑکوں سے بات کرنے کی بات کو لیکر تنازعہ ہوا۔ لڑکی کے خلاف جرم کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 31, 2020 11:23 AM IST