ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مندر میں بدمعاشوں کی گھٹیا حرکت کا پولیس نے کیا بڑا انکشاف، گرفتار میں ایک مقامی بی جے پی لیڈر کا بیٹا

دو روز قبل میرٹھ کے ریلوے روڈ تھانہ علاقے کے شانتی ناتھ دگمبر جین مندر میں ہوئی چوری کا پولیس نے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔

  • Share this:
مندر میں بدمعاشوں کی گھٹیا حرکت کا پولیس نے کیا بڑا انکشاف، گرفتار میں ایک مقامی بی جے پی لیڈر کا بیٹا
دو روز قبل میرٹھ کے ریلوے روڈ تھانہ علاقے کے شانتی ناتھ دگمبر جین مندر میں ہوئی چوری کا پولیس نے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔

میرٹھ: دو روز قبل میرٹھ کے ریلوے روڈ تھانہ علاقے کے شانتی ناتھ دگمبر جین مندر میں ہوئی چوری کا پولیس نے بڑا انکشاف کر دیا ہے۔ پولیس نے چوری کرنے والے چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے جن میں امجد نام کے ایک ملزم بی جے پی سے تعلق رکھنے والے یوسف کا بیٹا ہے ۔ گرفتار ملزمین کے پاس سے پولیس نے مندر کے دان پاتر سے چرائے گئے تقریباً 32 ہزار روپیے کے علاوہ سونے کی ایک پلیٹ بھی برآمد کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں چوری کی یہ واردات قید ہونے کے بعد ان بدمعاشوں سے متعلق جانکاری حاصل کی جا رہی تھی ۔ جین مندر میں چوری کی اس واردات کے بعد پولیس پر چوروں کو پکڑنے کا بھاری دباؤ تھا اور پولیس نے 48 گھنٹے میں ہی معاملے کا خلاصہ کر دیا۔


دراصل معاملہ میرٹھ کے ریلوے روڈ تھانہ علاقے کے جین مندر کا ہے جہاں پیر کی رات چار بدمعاشوں نے روشن دان سے داخل ہوکر چوری کی واردات کو انجام دیا ، چوروں نے مندر کے دان پاتر سے تقریباً 32 ہزار روپیے کی نقدی اور ایک سونے کی تھالی چرائے تھی ، مندر میں چوری کی واردات کے بعد میرٹھ پولیس پر چوروں کو پکڑنے کا بھاری دباؤ تھا۔


معاملے کے خلاصے کے لئیے کرائم برانچ اور تھانہ پولیس کی دو ٹیموں کو لگایا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے لیکر تمام جانکاری حاصل کی گئی ، سراغ ملنے کے بعد پولیس نے چاروں کو گرفتار کر لیا۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 25, 2020 07:08 PM IST