உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: پیٹ میں درد ہونے پر بیٹی کو اسپتال لے کر گئی، سچ پتہ چلتے ہی اڑ گئے ہوش!

    Delhi News: پیٹ میں درد ہونے پر بیٹی کو اسپتال لے کر گئی، سچ پتہ چلتے ہی اڑ گئے ہوش!

    Delhi News: پیٹ میں درد ہونے پر بیٹی کو اسپتال لے کر گئی، سچ پتہ چلتے ہی اڑ گئے ہوش!

    Crime News: دہلی میں ایک لڑکی کے پیٹ میں اچانک درد ہوا اور اس کی ماں اس کو فورا اسپتال لے گئی ، لیکن جب طبی جانچ میں حقیقت سامنے آئی تو ماں کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی میں ایک لڑکی کے پیٹ میں اچانک درد ہوا اور اس کی ماں اس کو فورا اسپتال لے گئی ، لیکن جب طبی جانچ میں حقیقت سامنے آئی تو ماں کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی۔ دراصل معاملہ عصمت دری سے جڑا ہوا ہے۔ دہلی میں 12 سالہ لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم متاثرہ کا رشتہ دار ہے جو ایک پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے اس کے گھر آیا تھا اور پھر یہ سب کچھ ہوا تھا ۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہلی پولیس نے کہا کہ سبزی منڈی پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 376 اور دفعہ 6، پاکسو ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کی 12 سال کی بیٹی کی اس کے 16 سالہ رشتہ دار نے آبروریزی کی ہے ۔ یہ واقعہ گزشتہ سال نومبر کا ہے، جب ملزم ایک فیملی پروگرام میں شرکت کیلئے دہلی آیا تھا ۔

      پولیس نے بتایا کہ شکایت کنندہ خاتون کو اس کی ذرہ بھی بھنک نہیں تھی ، مگر جب ریپ کے کچھ دنوں بعد لڑکی کے پیٹ میں درد ہوا تو اس کی ماں اس کو اسپتال لے گئی ، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو حاملہ پایا ۔ اس کی اطلاع پھر پولیس کو دی گئی ۔ ماں کی شکایت کی بنیاد پر آبروریزی کا معاملہ درج کیا گیا اور پھر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

      بتا دیں کہ اس سے پہلے جنوب مشرقی دہلی کے بدر پور علاقہ میں ایک 21 سالہ نوجوان کو آٹھ سالہ لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملہ پر دہلی خواتین کمیشن نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملہ میں کی گئی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: