اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی: IGI ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران پولیس نے لوٹ لیا 50 لاکھ کا سونا، 2ہیڈ کانسٹیبل معطل، کیس درج

    معلومات کے مطابق، دونوں ہیڈ کانسٹیبل دہلی ایئرپورٹ کے آئی جی آئی پولیس اسٹیشن کے اسپیشل آپریشن اسکواڈ میں تعینات تھے۔ جب دونوں پر 50 لاکھ روپے کا سونا لوٹنے کا الزام لگا تو پولیس افسران حرکت میں آگئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی ایئرپورٹ) پولیس اسٹیشن میں تعینات دو ہیڈ کانسٹیبلوں پر 50 لاکھ روپے کا سونا لوٹنے کا الزام ہے۔ اس کے بعد دونوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور جلد ہی اس معاملے میں گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

      معلومات کے مطابق، دونوں ہیڈ کانسٹیبل دہلی ایئرپورٹ کے آئی جی آئی پولیس اسٹیشن کے اسپیشل آپریشن اسکواڈ میں تعینات تھے۔ جب دونوں پر 50 لاکھ روپے کا سونا لوٹنے کا الزام لگا تو پولیس افسران حرکت میں آگئے۔ دراصل مسقط اور قطر سے کچھ لوگ دہلی ایئرپورٹ پر آئے تھے۔ وہ ایک مزدور ہیں جو مبینہ طور پر اپنے مالک کا سونا لائے تھے۔ الزام ہے کہ پولیس ٹیم نے انہیں روکا اور تفتیش کے نام پر ان کا سارا سونا لے گئے۔

      سونا لوٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران ایکٹو ہوگئے۔
      اس واقعہ کے بعد متاثر نے شکایت کی کہ پولیس نے سونا چھین لیا۔ جیسے ہی شکایت اعلیٰ حکام تک پہنچی، وہ حرکت میں آگئے۔ معاملہ لاکھوں مالیت کے سونے کی لوٹ کا تھا، اس لیے پولیس نے فوری طور پر اس کی تحقیقات شروع کردی۔ دونوں ہیڈ کانسٹیبلوں سے پولیس کے اعلیٰ حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیں، تاکہ انہوں نے یہ سازش کیسے رچی، کس کے اکسانے پر انہوں نے یہ کام کیا۔

      پولیس کو سونے کی اسمگلنگ کا ہے شک
      جس کے بعد دونوں ہیڈ کانسٹیبلوں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ سونا اسمگل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: