ہریانہ کے فرید آباد (Faridabad) ضلع میں ایک گھر میں شوہر۔بیوی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ان کا قتل (Murder) کردیا گیا۔ معاملہ فریدآباد کے جسانا گاؤں کا ہے۔ جہاں قتل کی اس واردات سے ہنامہ مچ گیا۔ اس معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج ( CCTV Footage) بھی سامنے آیا ہے۔ پڑوسی کے گھر کے باہر لے سی سی ٹی وی میں بائیک پر سوار چار لوگ پہلے گھر میں گھستے ہیں اور ببعد میں گھراہٹ میں نکل کر بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ دو بائیک پر سوار ہوکر چار لوگ پہلے گھر میں گھستے ہیں۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی ہڑبڑاتے ہوئے گھر سے فرار ہو جاتے ہیں۔ مہلوک کے بھائی منیش کی مانیں تو ان کی بہن مونیکا روز شام کو ان کی ڈیری پر دودھ لینے جاتی تھی۔ منگل شام کو جب وہ رات کو 9:00 بجے تک نہیں پہنچی تو وہ خود دودھ دینے گھر آیا تو دیکھا کہ گھر کی سبھی لائٹص بند تھیں اور اندر دونوں کی لاش پڑی تھی۔
2013 میں ہوئی تھی شادیدر اصل مونیلا اور سکھبیر کی 2013 میں شادی ہوئی تھی اور کچھ وقت سے مونیکا اپنے شویر کے ساتھ مائیکے کے پاس ہی مکان لیکر رہ رہی تھی۔ دوہرے قتل کے بارے میں پتہ چلتے ہی پولیس ڈپارٹمینٹ میں سنسنی مچ گئی اور اب پولیس افسران معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی پولیس اس معاملے پر ابھی کچھ کہنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
ملزموں کی پہچان میں مصروف ہوئی پولیساطلاع پر ڈی سی پی، اے سی پی کرائم برامچ سمیت دیگر پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بی کے اسپتال پہنچایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہے ملزموں نے ہی واقعے کو انجام دیا ہے۔ ان کی پہچان کی جارہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔