ڈاکٹر نشا سنگھ قتل معاملہ: آگرہ پولیس نے لگائی چارج شیٹ، واردات کے وقت موجود دونوں بچوں کی گواہی ہوگی اہم
حالانکہ اس معاملے میں ڈاکٹر نشا کے دونون بچوں کی گواہی اہم ثابت ہوگی۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ گواہوں کے ساتھ ہی الیکٹرانک ظبوت بھی بنائے گئے ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 15, 2021 08:21 AM IST

حالانکہ اس معاملے میں ڈاکٹر نشا کے دونون بچوں کی گواہی اہم ثابت ہوگی۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ گواہوں کے ساتھ ہی الیکٹرانک ظبوت بھی بنائے گئے ہیں۔
یوپی کے آگرہ کے کملا نگر پولیس تھانے کے کاویری کنج میں بی ڈی ایس ڈاکٹر نشا سنگھل (Dr. Nisha Singhal) کی لوٹ کے دوران قتل کے معاملے میں منگل کو چارج شیٹ لگا دی گئی ہے جبکہ پولیس (Police) نے ملزم شبھم پاٹھک کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ حالانکہ اس معاملے میں ڈاکٹر نشا کے دونون بچوں کی گواہی اہم ثابت ہوگی۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ گواہوں کے ساتھ ہی الیکٹرانک ظبوت بھی بنائے گئے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ گزشتہ سال 20 نومبر کو آگرہ کے کملا نگر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس مقدمے کی تحقیقات تھانہ انچارج انسپکٹر نریندر کمار نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ چارج شیٹ میں 24 گواہ بنانے کے ساتھ بچوں کے بیانوں کو بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بتایا کہ وہ جب بھی پوچھو، تب واقعے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اس لئے ان کی گواہی اہم ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں بچوں نے پورے واقعے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم کے گھر میں گھسنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو مل چکا ہے۔ ڈاکٹر نشا سنگھ کے زیورات اور شناختی کارڈ ملزم کے پاس سے برآمد ہونے کے ساتھ اس کے موبائل کے لوکیشن بھی واقعے کی جگہ سے میل کھا رہی ہے۔
ڈاکٹر اجے سنگھل نے کہی یہ بات۔۔