شردھا مرڈر کیس میں بڑی خبر ہے۔ ملزم آفتاب کو سنیچر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے پہلے پولیس اسے امبیڈکر اسپتال لے گئی تھی۔ یہیں سے آفتاب کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ وہ آج تہاڑ جیل پہنچ جائے گا۔ اسپیشل پولیس کمشنر (امن و قانون) ساگرپریت ہڈا نے کہا کہ دہلی پولیس نے مجسٹریٹ سے اپیل کی تھی کہ اس معاملے میں امبیڈکر اسپتال میں عدالت لگائی جائے۔
پولیس نے بتایا کہ آئی پی سی کی دفعہ 365/302/201 کے تحت آفتاب کا پولی گراف ٹیسٹ 25 نومبر تک نہیں ہو سکا۔ دوسری جانب اسپیشل پولیس کمشنر ہڈا نے بتایا کہ انہیں ابھی تک شردھا کی لاش کی ڈی این اے رپورٹ نہیں ملی ہے۔ وہیں 16 نومبر کو دہلی پولیس نے شردھا کے والد وکاس واکر کا ڈی این اے نمونہ لیا تھا۔ پولیس اس ڈی این اے کو جنگل سے ملنے والے جسم کے اعضاء کے ڈی این اے سے بھی میچ کرے گی۔
جوں جوں دن گزرتے جارہے ہیں، ویسے ویسے شردھا والکر (Shraddha Walkar) کے گھناؤنے قتل کیس کی سنگین تفصیلات سامنے آتی جارہی ہے۔ دہلی پولیس نے پیر کے روز ملزم آفتاب امین پونا والا (Aaftab Amin Poonawalla) کے پولی گراف ٹیسٹ کی اجازت کے لیے ایک نچلی عدالت سے رجوع کیا، جس کے بغیر نارکو ٹیسٹ کے لیے اس کی رضامندی نہیں لی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق آفتاب نے آخرکار شردھا کے وحشیانہ قتل اور اس کے بعد ہونے والے واقعات پر اپنا پچھتاوا ظاہر کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔