ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاؤن میں پھنسی غیر ملکی خاتون کے ساتھ ہوٹل منیجر کی حیوانیت، خاتون کی دردناک چیخیں ہوٹل میں گونجیں تو پھر ہوا یہ

جمعرات اور جمعے کی درمیان رات کو جب وہ خاتون اپنی دوت کے ساتھ باہر گھوم کر لوٹیں تو ان کی دوست کمرے میں چلی گئی جبکہ وہ کچھ دیر ہوٹل میں نیچے رک گئیں۔ اسی درمیان وہاں ہوٹل منیجر گلشن نے ان کا ریپ کیا۔ وہیں ایک دیگر نے بھی اس خاتون کے ریپ کی کوشش کی۔ اس واردات کے بعد ہوٹل کے باہر آکر خاتون نے شور مچایا تو کچھ لوگ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔

  • Share this:

ہسار: میں ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریپ کی شکار 41 سالہ یہ خاتون تھائی لینڈ کی رہنے والی ہے اور گزشتہ کچھ دنوں سے ہسار میں رہ رہی تھیں۔ 6 اگست جمعرات کو وہ اپنی ایک دیگر دوست کے ساتھ ریڈ اسکیئر مارکیٹ میں واقع ہوٹل ریجینسی میں رکی تھیں۔ اسی ہوٹل میں ان کے ساتھ ریپ کی واردات پیش آئی۔ اس معاملے میں اہم ملزم کو گرفتار (Accused arrested) کر لیا گیا ہے۔

جمعرات۔جمعے کی درمیانی رات کو پیش آئی واردات

جمعرات اور جمعے کی درمیان رات کو جب وہ خاتون اپنی دوت کے ساتھ باہر گھوم کر لوٹیں تو ان کی دوست کمرے میں چلی گئی جبکہ وہ کچھ دیر ہوٹل میں نیچے رک گئیں۔ اسی درمیان وہاں ہوٹل منیجر گلشن نے ان کا ریپ کیا۔ وہیں ایک دیگر نے بھی اس خاتون کے ریپ کی کوشش کی۔ اس واردات کے بعد ہوٹل کے باہر آکر خاتون نے شور مچایا تو کچھ لوگ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔

اہم ملزم 14 دن کی عدالتی حراست میں
موقع پر پہنچی پولیس متاثرہ خاتون کو اپنے ساتھ اسپتال لے گئی۔ پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کراکر ریپ کے الزام میں دو ملزمین کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ وہیں بعد میں اہم ملزم گلشن کو گرفتار کر لیا گیا۔ سنیچر کو ملزم گلشن کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔ معاملے کے دوسرے ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ ؎

الگ زبان کی دقت کی وجہ سے نہیں ہوسکا بیان درج
جانکاری کے مطابق یہ دونوں خواتین جون سے ہسار آئی تھیں اور ہوٹل بدل۔بدل کر ہسار میں رہ رہی تھیں۔ تھائی لینڈ کی رہنے والی دونوں خواتین مارچ میں ٹوسٹ ویزا پر ہندستان آئی تھیں اور لاک ڈاؤن میں پھنس گئیں۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل فلائٹ نہیں چلنے کی وجہ سے اب تک تھائی لینڈ نہیں لوٹ سکی ہیں۔ سنیچر کو زبان کی دقت ہونے کے سبب متاثرہ کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت درج نہیں ہو پایا ہے۔ پولیس کو اب تک کوئی تھائی لینڈ کی زبان سمجھنے والا مترجم (translator) نہیں مل ہایا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 08, 2020 10:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading