سسر نے بیٹے کی بیوی کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت، وہیں دوسری خاتون کے ساتھ شوہر نے کی۔۔۔
ملک کی راجدھانی میں جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ دہلی میں الگ۔الگ معاملوں میں خواتین کے ساتھ سنگین جرائم (Crime Against Women) کئے گئے۔ چونکانے والی بات یہ تھی ایک معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کی لیکن ملزم گرفتار تک نہیں کیا گیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Dec 24, 2020 09:19 AM IST

آئے دن ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں جس میں خواتین تشدد و بربریت کا نشانہ بنائی جاتی ہیں۔
آئے دن ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں جس میں خواتین تشدد و بربریت کا نشانہ بنائی جاتی ہیں۔ ملک کی راجدھانی میں جرائم رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ دہلی میں الگ۔الگ معاملوں میں خواتین کے ساتھ سنگین جرائم (Crime Against Women) کئے گئے۔ چونکانے والی بات یہ تھی ایک معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کی لیکن ملزم گرفتار تک نہیں کیا گیا۔ جانکاری کے مطابق دہلی کے گوکل پوری میں رہنے والی ایک خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور بعد میں اسے تین طلاق دے دی۔ خاتون کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے۔ خٓتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے بری طرح مار پہٹ کے بعد 13 دسمبر کو اسے تین طلاق دے دی تھی۔
خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے سسرال فریق کے لوگ طویل وقت سے اس سے جہیز کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ایسا نہیں ہونے پر اسے کافی وقت سے متاثر کیا جا رہا تھا۔ 13 دسمبر کو پھر ایک مرتبہ اس سے جہیز کی مانگ کی گئی اور اس کے بعد خاتون کے شوہر نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی بیوی کے ساتھ مار پیٹ کی جس کے بعد اس کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے۔
Delhi: A woman alleges she was given Triple Talaq by her husband in Gokulpuri area on Dec 13 after beating her up.
"My husband & his family thrashed me over dowry before giving me Triple Talaq on Dec 13. I challenged FIR filed by police but he hasn't been arrested," she says. pic.twitter.com/866bAoclz9
— ANI (@ANI) December 23, 2020
پولیس نے ملزم کو نہیں کیا گرفتار
خاتون نے بتایا کہ اس معاملے کی اطلاع اس نے پولیس کو دی اور بعد میں ایف آئی آر درج بھی کروائی لیکن پولیس نے ایک بھی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا ہے۔
ادھر، مذہب تبدیل کرنے پر کیا مجبور
وہیں دہلی کی رہنے والی ایک دیگر خاتون نے الزام لگایا کہ شادی کے بعد اس کے شوہر نے اسے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ خاتون نے جانکاری دی کہ اس سے متعلق اس نے سریتا وہار پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت بھی درج کروائی ہے۔ خاتون کے مطابق اسے برقع پہننے اور نماز پڑھنے کیلئے بھی مجبور کیا جاتا تھا۔
Delhi: Woman alleges she was forced to convert after getting married to a Muslim man; Complaint registered at Sarita Vihar PS
"His family forced me to change my religion to Islam. I was forced to wear burqa, offer namaz. His father tried to sexually harass me," she said pic.twitter.com/J17vr1FQoq
— ANI (@ANI) December 23, 2020
سسر نے کیا جنسی استحصال
وہیں خاتون نے کہا کہ مذہب تبدیل کرنے کیلئے مجبور کرنے کے ساتھ ہی سسرال فریق کے دیگر لوگ بھی اسے ہراساں کر رہے تھے۔ خاتون نے مطابق سسر نے اس جا جنسی استحصال کرنے کی بھی کوشش کی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس شکایت درج کرکے تفصیلی جانچ شروع کر دی ہے۔