ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شادی کے 17 دن بعد پیدا ہوا بچہ تو والد اور بھائی پر لگا یہ سنسنی خیز الزام، پھر ہوا یہ بڑا انکشاف، اڑ گئے سب کے ہوش

گزشتہ سال دسمبر میں اناؤ میں درج اجتماعی عصمت دری (Gangrape) کے معاملے میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔

  • Share this:
شادی کے 17 دن بعد پیدا ہوا بچہ تو والد اور بھائی پر لگا یہ سنسنی خیز الزام، پھر ہوا یہ بڑا انکشاف، اڑ گئے سب کے ہوش
گزشتہ سال دسمبر میں اناؤ میں درج اجتماعی عصمت دری (Gangrape) کے معاملے میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔

اناؤ: گزشتہ سال دسمبر میں اناؤ میں درج اجتماعی عصمت دری (Gangrape) کے معاملے میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون نے اپنے والد اور بھائی پر جھوٹا الزام لگایا تھا۔ جانچ میں بڑا انکشاف ہوا ہے کہ شادی کے 17 دن بعد ہی ماں بنی خاتون نے اپنے گناہوں کو چھپانے کیلئے والد اور بھائی پر ریپ اور بدکاری کے دھندے میں دھکیلنے کا جھوٹا الزام لگایا تھا۔ اتنا ہی نہیں DNA  ٹیسٹ میں یہ بات بھی پتہ چلی کہ بچہ اس کے عاشق کا ہے۔ خاتون نے یہ بات قبول کی کہ عاشق کے کہنے پر ہی ملزم نے اپنوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا تھا


دراصل یہ پورا معاملہ 29 دسمبر 2019 کا ہے  جب لکھنؤ کے بنتھارا کی رہائشی خاتون نے اس وقت کے ایس پی وکرانت ویر پر تین سال تک اس کے والد اور چچازاد بھائی پر  ریپ کرنے جیسے سنگین الزام لگائے تھے۔ اس جسم فروشی کا دھندہ کروانے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔  اس کے بعد سات ماہ کے حمل ٹھہرنے کی جانکاری پر جلدبازی میں اس کی شادی 19 اپریل 2019 کو اناؤ کے صدر کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں میںکرادی  گئی تھی۔ شادی کے 17 دن بعد 6 مئی کو جب  دردزہ شروع ہوا تو اس خاتون کو سسرال والوں کو سچ بتانا پڑا۔ اس کے بعد  الزام لگانے والی خاتون کو ایک نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے بیٹے کو جنم دیا۔


متاثرہ کی شکایت پر ایس ہی نے والد سمیت دس لوگوں کے خلاف کیس درج کیا تھا۔ منگل کو معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے خاتون تھانے کے ایس او اندرپال سنگھ سینگر نے بتایا کہ شادی سے دو سال پہلے خاتون کے لکھنو کے بنتھرا مقامی دلیپ نام کے شخص سے ناجائز تعقال تھے۔ اس درمیان جب وہ حاملہ ہو گئی اور جانکاری اہل خانہ کو لگی تو اس کی شادی کردی گئی۔ بیٹے کو جنم دینے کے بعد اپنے گناہ کو چھپانے کیلئے خاتون نے عاشق کے کہنے پو والد سمیت دیگر لوگوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا۔ ڈی این اے جانچ میں بھی یہ پتہ چلا کہ دلیپ ہی بچے کا والد ہے۔ ملزم خاتون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Sep 18, 2020 07:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading