ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گنے کے کھیت میں اس حالت میں پائی گئی خاتون، اڑ گئے سب کے ہوش

سركٹا محلہ بھورہ کی بیوی 35 سالہ عائشہ جمعرات کے روز کسی کام کے لئے گھر سے باہر نکلی تھی۔ اس کے بعد عثمان پور چوراہے پر گنے کے کھیت کے نزدیک خاتون کے بیہوشی کی حالت میں ملنے کی اطلاع پر اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 09, 2019 01:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گنے کے کھیت میں اس حالت میں پائی گئی خاتون، اڑ گئے سب کے ہوش
علامتی تصویر

یوپی میں مرادآباد کے ٹھاكردوارا علاقے میں عصمت دری کے بعد ایک خاتون کے قتل کا معاملہ سامنے میں آیا ہے۔

پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سركٹا محلہ بھورہ کی بیوی 35 سالہ عائشہ جمعرات کے روز کسی کام کے لئے گھر سے باہر نکلی تھی۔ اس کے بعد عثمان پور چوراہے پر گنے کے کھیت کے نزدیک خاتون کے بیہوشی کی حالت میں ملنے کی اطلاع پر اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عصمت دری کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

First published: Aug 09, 2019 01:25 PM IST