ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وکیل اور منشی نے چیمبر میں بند کرکے طالبہ کے ساتھ کی یہ گھنونی حرکت، دروازہ کھلا تو۔۔۔۔

اترپردیش کے ضلع بریلی کے بہیڑی واقع کچہری احاطے میں وکیل اور اس کے منشی کے خلاف ایک طالبہ نے عصمت درج کا الزام لگاتے ہوئے پولیس سے شکایت کی ہے۔

  • Share this:

اترپردیش کے ضلع بریلی کے بہیڑی واقع کچہری احاطے میں وکیل اور اس کے منشی کے خلاف ایک طالبہ نے عصمت درج کا الزام لگاتے ہوئے پولیس سے شکایت کی ہے۔ بہیڑی کے انچارج انسپکٹر پنکج پنت نے بتایا کہ پولیس نے طالبہ کی ماں کی تحریر پر دونوں ملزمین کے خلاف بدھ کی دوپہر رپورٹ درج کرائی ہے۔

انہوں نے  تحریری شکایت میں الزام لگایا ہے کہ  طالبہ شہر کے سینئر وکیل روپ کشور سے وکالت کا کام سیکھنا چاہتی تھی۔ 15 فروری کی شام وکیل روپ کشور اور منشی ببلو نے طالبہ کو اپنے دفتر میں بند کردیا او رشام تک گھر نہیں پہنچی تو اہل خانہ اس کی تلاش میں وکیل کے دفتر پہنچے۔ اس وقت چیمبر کا دروازہ بند تھا۔ دروازہ کھولا گیا تو وہاں طالبہ بدحواس کھڑی تھی اور وکیل و منشی وہاں سے فرار تھے۔

ڈر کی وجہ سے طالبہ نے اہل خانہ کو کچھ نہیں بتایا لیکن چار دن بعد اس نے وکیل اور منشی کے ذریعہ عصمت دری کئے جانے کی روداد بتائی۔متاثرہ کے مطابق پہلے وکیل کولڈرنک میں نشہ دے کر عصمت کرچکا ہے۔ ہوش آنے پر وکیل نے فحش ویڈیو بنانے کی بات کہہ کر اسے ڈرا دیا تھا۔ اس لئے وہ خامو ش تھی۔

First published: Feb 20, 2020 01:27 PM IST