یوپی میں ادھیڑ عمر خاتون کے ساتھ 'نربھیا' جیسی حیوانیت، ریپ کے بعد پرائیویٹ پارٹ میں ڈالی راڈ، اور۔۔۔۔
واردات کے بعد خاتون کے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے چونکانے والا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں راڈ جیسی کسی چیز سے حملہ کیا گیا ہے جس سے خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں گہری چوٹیں آئی ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 06, 2021 09:14 AM IST

یوپی میں خاتون کے ساتھ خوفناک واردات
اترپردیش کے بدایوں میں ایک خاتون کے ساتھ نربھیا واقعہ (Nirbhaya Case) جیسی واردات کو پھر سے دوہرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حیوانیت ایک ادھیڑ عمر خاتون کے ساتھ ہوئی ہے۔ خاتون کا ریپ (Gang Rape) کے بعد قتل کر دیا گیا۔ واردات کے بعد خاتون کے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے چونکانے والا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں راڈ جیسی کسی چیز سے حملہ کیا گیا ہے جس سے خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں گہری چوٹیں آئی ہیں۔
خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں ڈالی راڈ اور پاؤں بھی توڑا۔۔
پی ایم رپورٹ کے مطابق خاتون کی پسلی اور پاؤں توڑ دئے گئے ہیں۔ پھیپھڑے پر بھی وزن دار چیز سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد موقع پر ایس ایس پی نے فوران ایس پی کو بھیجا اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چار ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ پولیس نے اہل خانہ کی تحریر ملزم مہنت سمیت اس کے ایک ساتھی اور ڈرائیور کے خلاف اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزم ابھی پولیس کی پکڑ سے دور ہے۔ خاتون کا پوسٹ مارٹم پینل سے منگل کو ہوا تھا۔
یہ سنسنی خیچ واردات ادھیتی تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کی ہے۔ یہاں گاؤں کی ایک خاتون پاس کے گاؤں میں واقع ایک مندر پر اتوار کی شام کو گئی تھی۔ اس کے بعد وہ لوٹ کر نہیں آئی۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ تقریبا رات کو بارہ بجے ایک کار سوار اور دو دیگر شخص خاتون کو لہولہان چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ خاتون کی رات میں ہی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سے پہلے ملزم خاتون کو اپنی گاڑی سے علاج کیلئے چندوسی بھی لے گئے تھے۔