Delhi International Airport: لفتھانزا کی متعددپروازیں منسوخ، دہلی انٹرنشینل ایئرپورٹ پر جمع ہوئی بھیڑ
کئی پروازوں کو ہڑتال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔
Crowd at Delhi International Airport: اس ہڑتال کا اعلان پائلٹوں کی یونین یگنگ کاک پٹ Vereinigung Cockpit)) نے کیا ہے۔ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں ہڑتال کا زبردست اثر دیکھا جارہا ہے۔ جس کا اثر ہندوستان کے مسافروں پر بھی پڑرہا ہے۔
دہلی میں واقع اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (Indira Gandhi International Airport ) پر آج یعنی جمعہ کے روز ایک زبردست بھیڑ دیکھنے میں آئی کیونکہ جرمنی کی ایک فضائی کمپنی لفتھانزا (Lufthansa) نے اپنی زیادہ تر پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔ لفتھانزا کے خلاف پائلٹوں کی یونین کی جانب سے جرمنی میں ہڑتال جاری ہے۔ جس کی وجہ سے ہندوستان سے فرینکفرٹ اور میونخ جانے والی زیادہ تر پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔ ہجوم یا تو ٹکٹوں کی مکمل واپسی یا متبادل پروازوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق 100 سے زائد متاثرہ افراد ٹی 3 ٹرمینل کے سامنے جمع ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ فرینکفرٹ اور میونخ جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے تقریباً 700 مسافر متاثر ہوئے۔ لفتھانزا نے جمعہ کے لیے فرینکفرٹ اور میونخ میں تقریباً 800 پروازیں منسوخ کر دیں جس کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق 130,000 مسافر متاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
اس ہڑتال کا اعلان پائلٹوں کی یونین یگنگ کاک پٹ Vereinigung Cockpit)) نے کیا ہے۔ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں ہڑتال کا زبردست اثر دیکھا جارہا ہے۔ جس کا اثر ہندوستان کے مسافروں پر بھی پڑرہا ہے۔ کئی پروازوں کو ہڑتال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔