ابو ظہبی کے شہزادے یوم جمہوریہ پر ہوں گے مہمان خصوصی
ہندوستان نے ابو ظہبی کے شہزادے محمد بن زائد النہیان کو آئندہ برس یوم جمہوریہ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔
- UNI
- Last Updated: Oct 03, 2016 09:36 AM IST

ہندوستان نے ابو ظہبی کے شہزادے محمد بن زائد النہیان کو آئندہ برس یوم جمہوریہ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔
نئی دہلی : ہندوستان نے ابو ظہبی کے شہزادے محمد بن زائد النہیان کو آئندہ برس یوم جمہوریہ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’ہمیں ہندوستان کے ایک عزیز دوست کے استقبال کی امید ہے ۔
دہشت گردی کے معاملے پر جب ہندوستان پاکستان کے خلاف سفارتی جارحیت کا رخ ا ختیار کئے ہوئے ہے تو ایسے میں اس قومی پریڈ میں مسٹر النہيان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرنے کے اقدامات کو ہندوستان کی مسلم دنیا میں مثبت کردارادا کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔