ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لکھنؤ: ضلع عدالت میں وکیل پر دیسی بم سے حملہ، بال۔ بال بچے

اطلاعات کے مطابق وکیل سنجے لودھی اپنے چیمبر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ تقریبا 11:45 بجے کے قریب ایک نوجوان نے ان پر بم سے حملہ کر دیا۔

  • Share this:
لکھنؤ: ضلع عدالت میں وکیل پر دیسی بم سے حملہ، بال۔ بال بچے
لکھنؤ: ضلع عدالت میں وکیل پر دیسی بم سے حملہ، بال۔ بال بچے

لکھنؤ۔ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ احاطے میں جمعرات کو کچھ نامعلوم افراد نے ایک وکیل پر دیسی بم سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں وکیل سنجے لودھی بال بال بچے۔ بم پھینکنے والا جائے حادثہ سے فرار بتایا جا رہا ہے۔ جائے حادثہ پر بھاری پولیس فورس موجود ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ وکیلوں کے دو گروپوں میں ٹکراؤ کا معاملہ ہے۔



اطلاعات کے مطابق وکیل سنجے لودھی اپنے چیمبر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ تقریبا 11:45 بجے کے قریب ایک نوجوان نے ان پر بم سے حملہ کر دیا۔ حالانکہ اس حملہ میں وکیل سنجے لودھی بال بال بچ گئے۔ نوجوان کے پاس دو اور بم تھے جسے پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک بم پھٹ گیا جس سے موقع پر موجود سنجیو لودھی سمیت دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس موقع پر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر ملزم نوجوان کا پتہ لگانے میں جٹ گئی ہے۔

واردات کے بعد وکیلوں میں سخت غم وغصہ ہے۔ موقع پر ڈی سی پی ویسٹ اور ایس ایچ او موجود ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ مجرمین کی شناخت کی کوشش میں ہے۔ موقع پر کثیر تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔
First published: Feb 13, 2020 01:55 PM IST