اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یوگی کے وزیر کا متنازع بیان ، 100 کروڑ ہندستانیوں کے خون میں رچ بس گئی ہے بدعنوانی

    یوگی حکومت کے کابینہ وزیراوم پرکاش راج بھر: فائل فوٹو

    یوگی حکومت کے کابینہ وزیراوم پرکاش راج بھر: فائل فوٹو

    اوم پرکاش راج بھر نے ایک دیگر متانزعہ بیان میں آج یہاں کہا کہ 100کروڑ ہندستانیوں کے خون میں بدعنوانی نے اپنی جڑیں گہرائی تک جما رکھی ہیں اور اس کے خلاف لڑائی لڑنا آسان نہیں ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ : اترپردیش حکومت کو اکثر کٹھہرے میں کھڑا کرنے والے ریاست کے کابینی وزیر اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے ایک دیگر متانزعہ بیان میں آج یہاں کہا کہ 100کروڑ ہندستانیوں کے خون میں بدعنوانی نے اپنی جڑیں گہرائی تک جما رکھی ہیں اور اس کے خلاف لڑائی لڑنا آسان نہیں ہے۔کابینی وزیر نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ بدعنوانی لوگوں کے خون میں رچ بس چکی ہے اور اس کے خلاف لڑائی آسان نہیں ہے۔
      وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں حالیہ فلائی اوور کا بیم گرنے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر راج بھر نے کہاکہ معاشرہ سے بدعنوانی کو پوری طرح ختم کرنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اس کے لئے تنہا لڑائی لڑرہے ہیں۔ریاست میں امن و قانون کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ایس بی ایس پی کے سربراہ نے کہاکہ آندھراپردیش، دہلی، گجرات اور کیرالہ کے مقابلہ میں اترپردیش میں حالات بہتر ہیں۔
      مسٹر راج بھر نے حالانکہ مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کے صدر امت ش اہ پر الزام لگایا کہ وہ درج فہرست ذات و قبائل کی جائز مانگوں پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مسٹر راج بھر نے ریاست کی بی جے پی حکومت کے خلاف تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ریاست میں یوگی حکومت کے دوران بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے جس سے بی جے پی کو نقصان ہوا ہے۔
      حال ہی میں بی جے پی کے ریاستی صدر نے غیرمطمئن لیڈروں سے اپنے رویہ میں تبدیلی لانے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شکایتوں کو مناسب پلیٹ فارم پر اٹھانا چاہئے۔مسٹر راج بھر کل یہاں ڈاکٹر شکنتلا مشرا قومی بازآبادکاری یونیورسٹی میں تقسیم اسناد پروگرا م میں وزیراعلی کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے لیکن دونوں نے اسٹیج پر ایک دوسرے کی موجودگی کو نوٹس میں نہیں لیا۔
      First published: