ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کرناٹک اور کیرالہ میں تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا طوفان توک تائی ، الرٹ پر مہاراشٹر اور گجرات

Cyclone Tauktae : بحیرہ عرب سے اٹھے طوفان توک تائی سے نے تباہی مچانی شروع کردی ہے ۔ کیرالہ ، کرناٹک اور گوا کے ساحلی علاقوں میں بھاری تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ۔ اس کو دیکھتے ہوئے گجرات اور مہاراشٹر کو الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 17, 2021 12:06 AM IST
  • Share this:
کرناٹک اور کیرالہ میں تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا طوفان توک تائی ، الرٹ پر مہاراشٹر اور گجرات
کرناٹک اور کیرالہ میں تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا طوفان توک تائی ، الرٹ پر مہاراشٹر اور گجرات ۔ (Image: PTI)

نئی دہلی : بحیرہ عرب سے اٹھے طوفان توک تائی سے نے تباہی مچانی شروع کردی ہے ۔ کیرالہ ، کرناٹک اور گوا کے ساحلی علاقوں میں بھاری تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ۔ اس کو دیکھتے ہوئے گجرات اور مہاراشٹر کو الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ اب تک چھ افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ متعدد بجلی کے کھمبے اور درخت اکھڑ گئے ہیں ۔ کرناٹک میں تیزبارش ہورہی ہے اور ریاست کے کل 73 گاوں اس طوفان سے متاثرہوئے ہیں۔ ریاست میں 71 گھر اور 76 کشتیاں تباہ ہوگئی ہیں ۔ ادھر گوا کے ساحلی علاقہ سے بھی یہ طوفان ٹکراگیا ہے۔


کرناٹک کے وزیرداخلہ بسواراج بوممئی نے بنگلورومیں کہا کہ تین ساحلی اضلاع میں محکمہ فائربریگیڈ، پولیس، ساحلی پولیس، ہوم گارڈ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے تقریباً ایک ہزار تربیت یافتہ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اوروہ لوگ باہمی ربط کاکام کریں گے۔ وہیں وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا اضلاع کے انچارج وزراء اور ڈپٹی کمشنروں کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور راحت وبچاو کے کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ اگرحکومت سے کسی ہنگامی مددکی ضرورت ہوتو وہ متعلقہ وزراء یاانہیں براہ راست فون کرسکتے ہیں۔


امت شاہ نے لیا حالات کا جائزہ


ادھر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات اورمہاراشٹر کے وزرائے اعلی کے علاوہ دمن و دیو اور دادار نگر حویلی کے ایڈمنسٹریٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے ایک اعلیٰ سطح مٹنگ میں طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا آج جائزہ  لیا ۔ وزیر اعظم کی طرف سے طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کے ایک اعلی سطحی جائزے کے بعد امت شاہ نے اتوار کے روز جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کا اہتمام صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں اور متعلقہ مرکزی وزارتوں اور ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گیا تھا۔

گجرات میں شدید بارش کی وارننگ جاری

سمندری طوفان اب نہایت شدید (ویری سیویر) زمرہ کے طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس کے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید خوفناک شکل اختیار کرلینے اور 18 مئی کی صبح گجرات کے مہووا (بھاو نگر) اور پور بند کے درمیان سے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات سے آج موصولہ اطلاع کے مطابق یہ طوفان آج دوپہر ساڑھے گیارہ بجے گجرات کے ویراول ساحل سے 620 کلو میٹر جنوب۔ جنوب مشرق میں واقع تھا۔ اس کے کل گجرات کے ساحل کے مزید قریب پہنچنے کے دوران ہواوں کی رفتار 155 سے لیکر 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ساحلی گجرات میں بھاو نگر، گر سومناتھ، امریلی، پوربندر کے علاوہ احمد آباد، ودوڈرہ، بھروچ، ولساڈ وغیر ہ میں شدید سے نہایت شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 16, 2021 11:53 PM IST