உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cyrus Mistry’s last rites: سائرس مستری کی آج آخری رسومات، حادثے کی تحقیقات کے لیے ٹیمیں تیار

    ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین Cyrus Mistry کی ممبئی کے پاس سڑک حادثہ میں موت

    ٹاٹا سنس کے سابق چیئرمین Cyrus Mistry کی ممبئی کے پاس سڑک حادثہ میں موت

    Cyrus Mistry’s last rites: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سائرس مستری کی بے وقت موت صدمہ پہنچانے والی ہے۔ وہ ایک بہترین بزنس لیڈر تھے، جنہیں ہندوستان کی اقتصادی صلاحیت پر بھروسہ تھا۔ ان کا چلا جانا تجارتی دنیا کیلئے بڑا خسارہ ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      اٹا گروپ کے سابق چیئرمین سائرس مستری (Cyrus Mistry) کی منگل یعنی آج آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل سائرس مستری کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی نے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سائرس مستری کی بے وقت موت صدمہ پہنچانے والی ہے۔ انھوں نے لکھا کہ وہ ایک بہترین بزنس لیڈر تھے، جنہیں ہندوستان کی اقتصادی صلاحیت پر بھروسہ تھا۔ ان کا چلا جانا تجارتی دنیا کیلئے بڑا خسارہ ہے۔ ان کے کنبہ اور دوستوں سے میری تعزیت۔

      فی الحال سائرس مستری کی وفات کے بعد کئی اہم سوالات کیے جارہے ہیں کہ کیا گاڑی غیر محفوظ رفتار سے چلائی جا رہی تھی اور کیا مستری اور جہانگیر پنڈول کی سیٹ بیلٹ باندھی گئی تھی یا نہیں؟ جو ان کے ساتھ پچھلی سیٹ پر تھے۔

      ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہمارا ابتدائی مشاہدہ یہ ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی جانب سے فیصلے کی غلطی کا نتیجہ تھا، کیونکہ یہ حادثہ اس جگہ پیش آیا ہے جہاں چھ لین والی شاہراہ ہے، جہاں سے گزرنے کے لیے پل سے جانا پڑتا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے:


      جموں و کشمیر کے شوپیاں میں گولیوں سے چھلنی لاش ملی، جانچ میں پولیس مصروف


       

      افسر نے کہا کہ ان کے ابتدائی جائزے کو عینی شاہدین کے بیانات سے بھی تائید حاصل ہوتی ہے۔ افسر نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ گاڑی تیسری لین پر تھی اور پل سے گزرنے والی تھی اور پھر کنکریٹ کی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو واقعہ کی تفصیلی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی، جس کے بعد تحقیقات پالگھر کے سب ڈویژنل پولیس افسر پرشانت پردیشی کو سونپی گئی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Karnataka Hijab Row: ڈریس کوڈ طے نہیں تو کیا لڑکیاں مڈی۔ منی یا جو چاہے پہن سکتی ہیں : سپریم کورٹ



      پالگھر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بالا صاحب پاٹل نے کہا کہ ہم نے پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو حادثے سے متعلق تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہیں۔ ایک اور پولیس اہلکار نے بتایا کہ مرسڈیز بینز کے پونے دفتر سے ایک ماہر ٹیم بھی کار کا معائنہ کرنے اور یہ معلوم کرنے میں مدد کرنے کے لیے پالگھر پہنچ رہی تھی کہ حادثہ کیسے پیش آیا؟ اور اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: