உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انجینئر پر فائرنگ کے معاملے میں ڈی کمپنی کا ممبر یوپی سے گرفتار

    فائرنگ کے واقعے کے بعد کلیدی ملزم امیت اترپردیش فرار ہوگیا تھا۔جبکہ دوسرا ملزم ببلو خان ​​جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا ، کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    • Share this:
    ممبئی کے بوریولی علاقے میں 29 ستمبر کی شام 2 نامعلوم افراد نے میرا بھائیندر میونسپل کارپوریشن کے انجینئر پر فائرنگ کی اس معاملے میں میرا بھائیندر وسئی ویرار پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے ڈی گینگ کے لوگوں کو ضلع بھدوہی یوپی سے گرفتار کیا اور انہیں ممبئی لاکر کستوربا پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں انہیں 9 ستمبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ، فائرنگ کے ایک کیس میں ایک ملزم ابھی تک مفرور ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بوریولی کے نیشنل پارک کے سامنے سروس روڈ شری کرشنا کمپلیکس کے سامنے پی ڈبلیو ڈی انجینئر دیپک کھمبٹ (45) پر فائرنگ کے معاملے میں میرا بھائیندر کرائم برانچ یونٹ نے کلیدی ملزم امیت سنہا (41) کو گرفتار کیا۔ بھدوہی ضلع سے گرفتار امیت سنہا چھوٹا راجن گینگ کے لئے کام کرتا ہے۔

    ملزم امیت سنہا نے 2010 سے ڈی کے راؤ کے لئے کام کیا ، ممبئی پولیس کے زون 12 نے واقعے کے بعد ملزم کو پکڑنے کے لئے 3 ٹیمیں تشکیل دیں ، کرائم برانچ کی جانچ میں امیت سنہا کا نام آیا تھا.معلومات کے مطابق  امیت گینگ کے کہنے پر کام کرتا تھا۔ امیت نے ٹھاکر گینگ کے کہنے پر انجینئر پر فائرنگ کی تھی۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد کلیدی ملزم امیت اترپردیش فرار ہوگیا تھا۔جبکہ دوسرا ملزم ببلو خان ​​جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا ، کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    پی ڈبلیو ڈی کے انجینئر دیپک کھمبٹ بھائیندر بلدیہ سے نکلنے والے ٹینڈر کے حوالے سے اپنی من مانی کرتے تھے ، جس کی وجہ سے ٹھاکر گینگ بہت ناراض تھا۔ اس کا بدلہ لینے کے لئے انجینئر کو قتل کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا۔بھائیندر میونسپل آفس کے باہر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹر سائیکل سوار سفید  کوٹ میں انجینئر کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ جب اسے موقع نہ ملا تو اس نے انجینئر کا پیچھا کیا اور کستوربا کی حدود میں اس کی شفٹ ڈیزائر گاڑی پر 2 راؤنڈ فائر کر کے فرار ہو گئے تھے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: