سروجنی کھنہ کا کل یعنی اتوارکی صبح 11 بجے انتقال ہوگیا۔ یہ وہی سروجنی کھنہ تھیں، جنہوں نےغریبوں کو پانچ روپئے میں کھانا کھلانےکا فیصلہ کیا تھا۔ وہ 90 سال کی تھیں۔ ان کی آخری رسوم اتوارشام سیکٹر-94 میں ادا کی گئی۔ ان کے بیٹےانوپ کھنہ، جو دادی کی رسوئی کوچلاتے ہیں، انہوں نےبتایا کہ ان کی ماں غازی آباد کے یشودا اسپتال میں داخل تھیں، انہیں سانس لینےمیں تکلیف تھی۔
یشودا اسپتال سے سروجنی کھنہ تقریباً پانچ دن پہلےہی گھرآئی تھیں۔ ڈاکٹروں نےانہیں اسپتال سےڈسچارج کرکےگھربھیج دیا تھا۔ گھرپرہی ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کےانتقال سےاہل خانہ صدمےمیں ہیں۔ انوپ نے مزید بتایا کہ اپنی ماں سے ترغیب لےکرہی انہوں نے چارسال پہلے دادی کی رسوئی کی بنیاد رکھی تھی۔ دادی کی رسوئی میں ہردن تقریباً 500 لوگوں کو پانچ روپئے میں بھرپیٹ کھانا کھلایا جاتا ہے۔
دادی کی رسوئیدادی کی رسوئی روزانہ سیکٹر-17 میں صبح 10 بجے سے 11:30 بجے اورسیکٹر 29 میں دوپہر12 بجے سے دو بجے تک چلتی ہے۔ یہاں کئی لوگ بھرپیٹ کھانا کھا کراپنی بھوک مٹاتے ہیں۔ اسٹال کے سامنے روزانہ لوگ لائن میں لگتے ہیں، اس میں طلباء، کام کرنے والے اوررکشہ چلانے والوں سے لے کرکئی دوکان کے مالک اورراہگیربھی شامل ہوتے ہیں۔ دادی کی رسوئی میں لوگ احترام کے ساتھ کھانے کا انتظام کراتے ہیں۔ کسی کی سالگرہ ہو یا یوم پیدائش۔ لوگ اس دن کے کھانے میں اپنا تعاون دے کرضرورتمندوں کو کھانا فراہم کراتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔