உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دادری میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مہیش شرما اور سنگیت سوم کے خلاف معاملہ درج

    دادری : دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ کی وجہ سے 50 سالہ اخلاق کے قتل پرمسلسل ہو رہی سیاست کے درمیان اب قانون نے بھی اپنا شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      دادری : دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ کی وجہ سے 50 سالہ اخلاق کے قتل پرمسلسل ہو رہی سیاست کے درمیان اب قانون نے بھی اپنا شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔ دادری کے بساهڑا گاؤں میں جا کر اشتعال انگیز تقریر کرنے پر پولیس نے مہیش شرما، سنگیت سو م اور نسیم الدین صدیقی کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

      علاوہ ازیں اوم جی مہاراج، ہندو رکشک دل اور پرویز کے خلاف بھی اشتعال انگیز تقریر کرنے اور لوگوں کو اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی ایس پی لیڈر نسیم الدین صدیقی کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی شکایت درج کی گئی ہے۔

      مرکزی وزیر مہیش شرما اور ممبر اسمبلی سنگیت سوم پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت جارچہ تھانے میں درج کی گئی ہے۔ ڈی ایم کے ذریعہ انکوائری کے بعد جاری ہدایت کی بنیاد پر یہ شکایت درج کی گئی ہے۔

      خیال رہے کہ بی جے پی لیڈر سنگیت سوم نے گزشتہ روز دادری کا دورہ کیا تھا اور وہاں لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کئی متنازعہ بیانات بھی دئے تھے۔

      First published: