ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں کشمیر اسمبلی میں محمد اخلاق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

سری نگر: جموں وکشمیر کی اسمبلی میں ہفتہ کے روز پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) کے اکلوتے ممبر اسمبلی حکیم محمد یاسین نے دادری علاقے کے بسارا گاؤں میں گائے کا گوشت رکھنے کی افواہ پر ہجوم کی جانب سے قتل کئے جانے والے محمد اخلاق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 03, 2015 07:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں کشمیر اسمبلی میں محمد اخلاق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
سری نگر: جموں وکشمیر کی اسمبلی میں ہفتہ کے روز پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) کے اکلوتے ممبر اسمبلی حکیم محمد یاسین نے دادری علاقے کے بسارا گاؤں میں گائے کا گوشت رکھنے کی افواہ پر ہجوم کی جانب سے قتل کئے جانے والے محمد اخلاق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سری نگر: جموں وکشمیر کی اسمبلی میں ہفتہ کے روز پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) کے اکلوتے ممبر اسمبلی حکیم محمد یاسین نے دادری علاقے کے بسارا گاؤں میں گائے کا گوشت رکھنے کی افواہ پر ہجوم کی جانب سے قتل کئے جانے والے محمد اخلاق کو خراج عقیدت پیش کیا۔


قانون سازیہ کے خزاں اجلاس کے پہلے دن روایات کے مطابق گذشتہ اجلاس سے اب تک انتقال کرنے والی اہم شخصیات بشمول ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اورسابق اراکین قانون سازیہ و وزراء کے حق میں اسمبلی اسپیکر کی جانب سے پیش کی گئی ماتمی قرارداد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر یاسین نے محمد اخلاق کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔


پی ڈی ایف کے اکلوتے ممبر اسمبلی جو وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے حلقہ انتخابات خانصاحب کی نمائندگی کررہے ہیں، نے کہا کہ ہجوم کی جانب سے ایک بے گناہ شخص کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے مقتول کے روح کی ابدی سکون کیلئے دعا کی۔

First published: Oct 03, 2015 07:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading