ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دادری سانحہ : اخلاق کے کنبہ کے خلاف اہم ملزم وشال رانا کے باپ نے گئو کشی کی شکایت درج کرائی

دادری : بیف کے شبہ میں مشتعل ہجوم کے ذریعہ 50 سالہ اخلاق کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 03, 2016 01:36 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دادری سانحہ : اخلاق کے کنبہ کے خلاف اہم ملزم وشال رانا کے باپ نے گئو کشی کی شکایت درج کرائی
دادری : بیف کے شبہ میں مشتعل ہجوم کے ذریعہ 50 سالہ اخلاق کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا ہے ۔

دادری : بیف کے شبہ میں مشتعل ہجوم کے ذریعہ 50 سالہ اخلاق کے قتل کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا ہے ۔ اب اہم ملزم وشال رانا کے والد نے اخلاق کے کنبہ کے خلاف گئوکشی کی شکایت درج کرائی ہے۔ گوتم بدھ نگر کے جرچھا پولیس اسٹیشن میں یہ کیس درج کرایا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس درج کرلیا گیا ہے اور الزمات کی جانچ کی جائے گی ۔ اگر اخلاق کا کنبہ قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ دو تین روز سے دادری سانحہ کے معاملہ میں ہرروز نئے انکشافات ہورہے ہیں اور کیس نیا موڑ لے رہا ہے۔ کچھ دنوں قبل متھرا لیب کی رپورٹ میں جہاں گوشت کے ٹکرے کو بیف قرار دیا گیا تھا وہیں گزشتہ روز نوئیڈا کے ایس پی نے دعوی کیا تھا کہ جس گوشت کے ٹکرے کی رپورٹ آئی ہے وہ اخلاق کے گھر سے نہیں بلکہ گھر سے کچھ دوری پر ملا تھا۔

First published: Jun 03, 2016 12:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading