ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دادری سانحہ میں تین نام آئے ہیں ، خواہ حکومت قربان ہوجائے مگر کارروائی ضرور کریں گے:ملائم

لکھنؤ: اتر پردیش کے دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ کی وجہ سے اخلاق کے قتل پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایس پی سپریمو ملائم سنگھ نے لوگوں سے امن اور خیر سگالی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 08, 2015 05:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دادری سانحہ میں تین نام آئے ہیں ، خواہ حکومت قربان ہوجائے مگر کارروائی ضرور کریں گے:ملائم
لکھنؤ: اتر پردیش کے دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ کی وجہ سے اخلاق کے قتل پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایس پی سپریمو ملائم سنگھ نے لوگوں سے امن اور خیر سگالی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔

لکھنؤ: اتر پردیش کے دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ کی وجہ سے اخلاق کے قتل پر پہلی بار اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایس پی سپریمو ملائم سنگھ نے لوگوں سے امن اور خیر سگالی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔ملائم سنگھ نے کہا کہ کچھ لوگ ملک اور ریاست کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں کہ ریاست کا ماحول خراب کر کے ان کو انتخابی فائدہ ہوگا، لیکن وہ غلط سوچتے ہیں۔


ملائم سنگھ نے میڈیا سے کہا کہ آپ سب سے اپیل ہے اتر پردیش میں ہم آہنگی بنائے رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین نام سامنے آئے ہیں ، لیکن ان میں کتنی سچائی ہے اس کی جانچ ہو رہی ہے۔ مظفرنگر میں سازش کی گئی تھی اور یہاں بھی سازش کی گئی ہے۔ دادری سانحہ میں مظفر نگر میں فساد بھڑکانے والوں کا ہاتھ ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ایسے موقع پر ان کا بیان آیا ہے ۔ ملائم نے اشاروں ہی اشاروں میں کہا کہ چور نہیں چور کی نانی کو پکڑو۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کون کر رہا ہے، تین نام سامنے آئے ہیں ۔ اگر وہ صحیح ہیں تو چاہے حکومت قربان ہو جائے، ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔


دادری میں اخلاق کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملائم سنگھ نے کہا کہ وہ اور ان کی پوری پارٹی متاثرہ کنبہ کے ساتھ کھڑی ہے۔کسی کے ساتھ غلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس معاملے میں اعظم خان کے اقوام متحدہ کو خط لکھنے پر ملائم نے کہا کہ یہ پارٹی کا معاملہ ہے ، ہم آپس میں طے کر لیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ چند جھوٹے لوگ افواہیں پھیلاکر ریاست کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ پردیش میں خاص فرقہ کے لوگوں کو دبایا جا رہا ہے ، لیکن سماج وادی پارٹی یہ نہیں ہونے دے گی۔ ملائم نے کہاکہ نوجوان ملک کی حفاظت کر رہے ہیں اور ان کے خاندان کو مارا جا رہا ہے۔


دادری سانحہ اصل مسئلہ سے توجہ بھٹکانے کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے ملائم نے کہا کہ وزیر اعلی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں تو کچھ لوگ ایسی سازشیں رچ رہے ہیں۔

First published: Oct 08, 2015 05:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading