ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لکھنئو: بی جے پی دفتر کے سامنے خودسوزی پر اکسانے کے الزام میں دلت کانگریس صدر پولیس حراست میں

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بی جے پی دفتر کے سامنے منگل کو خودسوزی کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے خاتون کو خودسوزی کے لئے اکسانے کے الزام میں دلت کانگریس کے صدر آلوک پرساد کو حراست میں لیا ہے۔

  • Share this:
لکھنئو: بی جے پی دفتر کے سامنے خودسوزی پر اکسانے کے الزام میں دلت کانگریس صدر پولیس حراست میں
بی جے پی دفتر کے سامنے خودسوزی پر اکسانے کے الزام میں دلت کانگریس صدر پولیس حراست میں

لکھنؤ۔ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بی جے پی دفتر کے سامنے منگل کو خودسوزی کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے خاتون کو خودسوزی کے لئے اکسانے کے الزام میں دلت کانگریس کے صدر آلوک پرساد کو حراست میں لیا ہے۔


آلوک پرساد پر الزام ہے کہ انہوں نے مہاراج گنج سے آئی خاتون کو خودکشی کے لئے اکسایا ہے۔ انہیں گومتی نگر پولیس نے نصف شب ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراج گنج باشندہ انجلی تیواری نامی خاتون نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کے گیٹ پر جلنے والا مادہ جسم پر ڈال کر اپنے بدن کو آگ لگا لیا تھا۔ اسے نازک حالت میں سول اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ تقریبا 35سالہ خاتون کا الزام ہے کہ مہاراج گنج کے رہنے والے اکھلیش تیواری سے اس کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد اس کا طلاق ہو گیا۔ اس کے بعد خاتون نے مذہب تبدیل کر کے آصف نامی ایک شخص سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد آصف سعودی چلا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آصف کے اہل خانہ لگاتار خاتون کو ہراساں کر رہے تھے جس سے اس نے پریشان ہوکر بی جے پی دفتر کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی تھی۔


وہیں، خاتون کا کہنا ہے کہ مہاراج گنج تھانے میں اس نے پولیس سے شکایت کی تھی، لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ انصاف کے لئے وہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنا چاہتی تھی، لیکن ملاقات نہ ہونے سے مایوس ہو کر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔

وہیں دوسری جانب کانگریس نے آلوک پرسادکی گرفتاری پر سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر للن کمار نے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ کل رات 2 بجے بغیر کسی وارنٹ کے یوپی دلت کانگریس صدر آلوک پرساد کو پولیس نے گومتی نگر سے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یوگی حکومت حواس باختہ ہے اور پولیس کے ذریعہ تاناشاہی رویہ اختیار کررہی ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 14, 2020 03:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading