دنتے واڑہ حملے کو ان نکسلیوں نے دیا انجام، 4 ٹاپ نکسلی لیڈروں نے کی تھی منصوبہ بندی
دنتے واڑہ حملے کو ان نکسلیوں نے دیا انجام
Dantewada Naxalite Attack: دنتے واڑہ کے آرن پور میں بدھ کو ہونے والا حملہ 13 سالوں میں دنتے واڑہ میں نکسلیوں کا ساتواں بڑا حملہ ہے۔ اس حملے میں نکسلیوں نے 50 کلو سے زیادہ آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔ اس حملے میں 10 فوجی جوان شہید اور ایک شہری بھی مارا گیا۔
نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں بدھ کی دوپہر نکسلی حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس حملے میں 10 فوجی جوان شہید اور ایک شہری بھی مارا گیا۔ اب اس حملے کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے۔ دنتے واڑہ نکسلی حملے کو چھتیس گڑھ میں اپنا آپریشن چلانے والی دنڈکارنیا زونل کمیٹی کے تلنگانہ کمانڈروں نے انجام دیا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے ذرائع کے مطابق تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ان کمانڈروں نے نکسلی حملے کی سازش رچی تھی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، موپلا لکشمن راؤ، نمبلہ کیشو راؤ، ملوجولا وینوگوپال اور کٹکم سدرشن نامی یہ نامور نکسل کمانڈر چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش-تلنگانہ سرحد پر سرگرم ہیں۔ انہی پر دنتے واڑہ میں نکسلی حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔ چاروں ایک ہی علاقے سے کام کرتے ہیں۔ وہ نکسلیوں کے ٹاپ لیڈر ہیں جن کی ہدایت پر یہ حملہ کیا گیا ہے۔ یہ ہیں دنیا کے 10سب سے بے شرم مسافر، جہاز میں کرتے نظر آئے بدتمیز حرکتیں
جو بنیادی شواہد ملے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال کے سب سے بڑے نکسل حملے کی کارروائی ان ٹاپ کمانڈروں کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حملے میں کان کنی میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز امونیم نائٹریٹ استعمال کیا گیا تھا۔ آئی ای ڈی سڑک کے اندر نصب کیا گیا تھا جہاں سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزرنے والی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ نکسلیوں نے آئی ای ڈی حملے کا راستہ چنا تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان ہو سکے۔
بتا دیں کہ دنتے واڑہ کے آرن پور میں بدھ کو ہونے والا حملہ 13 سالوں میں دنتے واڑہ میں نکسلیوں کا ساتواں بڑا حملہ ہے۔ اس حملے میں نکسلیوں نے 50 کلو سے زیادہ آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔ اس حملے میں نکسلیوں نے مال ڈلائی والی اس منی وین کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں سیکورٹی اہلکار سفر کر رہے تھے۔ دنتے واڑہ میں سب سے بڑا ماؤنواز حملہ اپریل 2010 میں ہوا تھا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 76 جوان شہید ہوئے تھے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔