உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اٹل بہاری واجپئی کی رحلت پردارالعلوم دیوبند کا اظہارافسوس ’’بے مثال شخصیت کا ملک ہمیشہ ممنون رہے گا‘‘۔

    دارالعلوم دیوبند: فائل فوٹو

    دارالعلوم دیوبند: فائل فوٹو

    دارالعلوم دیوبند نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فرقوں کے تئیں احترام کا جذبہ رکھنے والی اس بے مثال شخصیت کا ملک ہمیشہ ممنون رہے گا۔

    • Share this:
      دیوبند: عالمی شہرت یافتہ اسلامی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فرقوں کے تئیں احترام کا جذبہ رکھنے والی اس بے مثال شخصیت کا ملک ہمیشہ ممنون رہے گا۔

      دار العلوم دیوبند کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی اور دیگر علماء دیوبند نے اٹل بہاری باجپئی کی ملک اور قوم کے لئے خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی اور ان کی کمی کو ملک کے لئے ایک  بڑا خسارہ قرار دیا۔

      انہوں نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ اٹل بہاری واجپئی وزیر اعظم کے طور پرملک اور دنیا میں بہت مقبول رہے ہیں اور جو خدمات انہوں نے وزیر اعظم کے طورپر انجام دی ہیں اس کے لئے اہل وطن ہمیشہ ممنون رہیں گے۔

      اس موقع پر مولانا عبداللطیف قاسمی اور مفتی اسد قاسمی وغیرہ نے بھی تعزیت کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی شخصیت اورفکر بہت بلند تھی اورتمام فرقوں کے لوگ ان کے تئیں احترام کا جذبہ رکھتے تھے۔ ان کی وفات پر دارالعلوم اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
      First published: