உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دیوبند کا نیا فتویٰ- مسلم خواتین کا نیل پالش لگانا اسلام کے خلاف

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    دیوبند کے مفتی نے کہا کہ نیل پالش لگانے والی مسلم خواتین کے خلاف ہم نے فتویٰ جاری کیا ہے، کیوں کہ یہ اسلام کے خلاف ہے

    • Share this:
      مسلم خواتین کے خلاف اپنے فتووں کو لے کر دیوبند اکثر خبروں میں رہتا ہے اور ایک مرتبہ پھر وہاں سے خواتین کے لئے ایک نیا فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔ دیوبند کے مفتی اصرار گورا نے کہا کہ نیل پالش لگانے والی مسلم خواتین کے خلاف ہم نے فتویٰ جاری کیا ہے، کیوں کہ یہ اسلام کے خلاف ہے ۔ نیل پینٹ کی جگہ خواتین کو اپنے ناخونوں پر مہندی لگانی چاہئے۔
      ایسا نہیں ہے کہ دارالعلوم نے اس طرح کا کوئی فتویٰ پہلی بار جاری کیا ہے۔اس سے قبل بھی خواتین پر ویکسنگ اور شیونگ کے ذریعہ بال ہٹانے کو تہذیب کے خلاف بتایا تھا۔ اسے شریعہ قانون کے تحت صحیح نہیں بتایا گیا ہے۔

      First published: