ہوم » نیوز » No Category

لکھنؤ کے دارالعلوم ندوۃ العلما میں جشن جمہوریہ منایا گیا

لکھنؤ ۔ لکھنئو کے دار العلوم ندوۃ العلما میں جشن جمہوریہ منایا گیا۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 26, 2016 07:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لکھنؤ کے دارالعلوم ندوۃ العلما میں جشن جمہوریہ منایا گیا
لکھنؤ ۔ لکھنئو کے دار العلوم ندوۃ العلما میں جشن جمہوریہ منایا گیا۔

لکھنؤ ۔ لکھنئو کے دار العلوم ندوۃ العلما میں جشن جمہوریہ منایا گیا۔ ندوہ  کے مہتمم مولانا سعید الرحمان اعظمی نے حسب معمول دار العلوم کی مرکزی عمارت پر قومی پرچم لہرا کر جشن  جمہوریت کا آغا ز کیا۔اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔


پرچم کشائی اور تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔اساتذہ کرام نے  ملکی دستور کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔طلبہ نے ایک دوسرے کو یوم جمہوریہ کی  مبارکباد دی۔دار العلوم کے احاطے میں صبح سے ہی یوم جمہوریہ پر خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔مہتمم مولانا سعید الرحمان اعظمی نے ای ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے  مدرسوں کے کردار پر سوال اٹھانے والوں اور عدم رواداری پھیلانے والوں کو  اپنے انداز میں جواب دیا۔

First published: Jan 26, 2016 07:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading