உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پیرس پر دہشت گردانہ حملے وحشیانہ اورانسانیت کے خلاف: دارالعلوم دیوبند

    دیوبند۔ معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیو بند  نے پیرس پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    دیوبند۔ معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیو بند نے پیرس پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    دیوبند۔ معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیو بند نے پیرس پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      دیوبند۔ معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیو بند  نے پیرس پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دیوبند نے ان حملوں کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔ دیوبند کے مہتمم  مولانا ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے کہا کہ اس طرح کے حملے انسانیت کے خلاف ہیں۔


      پیرس پرحملوں کی چوطرفہ مذمت کی جا رہی ہے۔  دارالعلوم دیوبند کے  مہتمم مولانا ابوالقاسم  نعمانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایسے حملے  کرنے والوں کا مقصد  نفرت پھیلانا ہے۔ دارالعلوم  دیوبند کےمیڈیا انچارج مولانا اشرف عثمانی  نے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے اور بے گناہ افراد کے قتل پرافسوس کا اظہا رکیا ہے۔ مولانا نےان حملوں کو انسانیت کے خلاف قراردیا۔


      انھوں نے کہا کہ  کسی بھی مذ ہب میں دہشت گرد ی کے لئے کوئی  جگہ نہیں ہے۔ مولانا نے فتوے کا حوالہ دیتے ہوے کہا کہ اسلام دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ قران میں وضاحت کی  گئی ہے کہ بے گناہوں  کا  قتل، انسانیت کا قتل ہے۔ مولانا نےکہا کہ  دہشت گردی انسانیت کے لئے ناسور  بن  گئی ہے۔ دنیا میں دہشت گردی کی وجو ہات پرغور کرنا چاہئےاور دہشت گردی  کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے  کے لئے ٹھوس اورانصاف پر مبنی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسکے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ  بے گناہوں کا خون بہانے والوں کا کسی بھی مذہب سے تعلق نہیں ہو سکتا ہے۔

      First published: