உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب پاسپورٹ میں آسانی سے تبدیل کرواسکتے ہیں آپ اپنی تاریخ پیدائش ، پروسیس ہوا آسان

    demo pic

    موجودہ قوانین میں تبدیلی کرکے حکومت نے ڈیجیٹل طور پر دستخط والے شادی اور پیدائش سرٹیفکیٹ شادی اور پیدائش کے جائز ثبوت کے لئے جانے کی اجازت بھی دے دی ہے

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی حکومت نے سفری دستاویزات جاری کرنے سے متعلق خدمات کو آسان بنا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی موجودہ پاسپورٹ میں تاریخ پیدائش تبدیل کروانا بھی آسان ہو گیا ہے۔موجودہ قوانین میں تبدیلی کرکے حکومت نے ڈیجیٹل طور پر دستخط والے شادی اور پیدائش سرٹیفکیٹ شادی اور پیدائش کے جائز ثبوت کے لئے جانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
      نئے رہنما خطوط میں پاسپورٹ جاری کرنے والے حکام (پی آئی اے) کو ہر اس درخواست گزار کی درخواست پر غور کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ، جو تاریخ پیدائش میں تبدیلی کروانا چاہتا ہے، خواہ پاسپورٹ جاری ہوئے کتنا بھی وقت کیوں نہ گزر گیا ہو۔
      خیال رہے کہ اس سے پہلے تاریخ پیدائش میں تبدیلی پاسپورٹ جاری کرنے کے پانچ سال کے اندر ہی کروائی جا سکتی تھی۔ یہ مکمل عمل بہت طویل اور پیچیدہ تھا اور اس میں کافی کاغذی کام کرنا پڑتا تھا۔درخواست گزار کی جانب سے جمع دستاویزات کی بنیاد پر پی آئی اے کو اطمینان ہونے پر متعلقہ افسر نئی تاریخ پیدائش والے پاسپورٹ جاری کر سکتاہے ۔ اہم پاسپورٹ افسر ارون کے چٹرجی نے بتایا کہ معاملے کی سچائی کو دیکھتے ہوئے افسر نئے پاسپورٹ جاری کر سکتا ہے۔
      قابل ذکر ہے کہ پاسپورٹ وزارت خارجہ جاری کرتی ہے۔ وزارت نے پاسپورٹ جاری کرنے والے حکام کو ڈیجیٹل دستخط والے شادی سرٹیفکیٹ اور پیدائش سرٹیفکیٹ شادی اور پیدائش کے جائز ثبوت کے طور قبول کرنے کی ہدایت پہلے ہی جاری کر چکا ہے۔
      First published: