உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے جسم میں پھیلا زہر، جا سکتی ہے جان؟

    نئی دہلی : پاکستان میں چھپے ہندوستان کے انتہائی مطلوب مجرم انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا خاتمہ اب قریب آتا ہوا نظر آرہا ہے ۔

    نئی دہلی : پاکستان میں چھپے ہندوستان کے انتہائی مطلوب مجرم انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا خاتمہ اب قریب آتا ہوا نظر آرہا ہے ۔

    نئی دہلی : پاکستان میں چھپے ہندوستان کے انتہائی مطلوب مجرم انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا خاتمہ اب قریب آتا ہوا نظر آرہا ہے ۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان میں چھپے ہندوستان کے انتہائی مطلوب مجرم انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا خاتمہ اب قریب آتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ داؤد ابراہیم کی حالت خراب ہے، اس کو گیگرين ہو گیا ہے۔ یعنی اس کے جسم میں زہر پھیل گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ داؤد ابراہیم چل پھر نہیں پا رہا ہے اور اسے بچانے کے لئے اس کے پاؤں کاٹے جا سکتے ہیں۔
      آئی بی این سیون کو ملی خصوصی معلومات کے مطابق داؤد ابراہیم چل پھر نہیں پا رہا ہے۔ داؤد کو بچانے کے لئے ڈاکٹروں کے پاس اس کے پاؤں کاٹنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ داؤد کی جان بچانے کے لئے اس کے پاؤں کاٹنے ضروری ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ داؤد ابراہیم 1993 کے ممبئی سیریل بلاسٹ کا گنہگار ہے، جس میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
      پاکستان کے ڈاکٹروں کے مطابق داؤد کا گیگرين کافی بگڑ گیا ہے۔ داؤد اب تک کراچی کے كلفٹن روڈ پر واقع اپنے گھر میں علاج کرواتا رہا ہےجبکہ اب داؤد کا علاج کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں کیا جارہا ہے۔ داؤد کے علاج میں کراچی ملٹری اسپتال کے ڈاکٹر بھی شامل کر لئے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ داؤد کا مکمل طور ٹھیک ہوپانا اب ناممکن ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی وجہ سے داؤد کو گیگرين ہوا ہے۔
      بی پی اور شوگر کی وجہ سے داؤد کے پیروں میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی اور پاؤں کے ٹشو ڈیڈ ہونے لگے تھےاور اسی وجہ سے جسم میں بھی زہر پھیل گیا۔ فی الحال کراچی میں ہی داؤد کے علاج کی کوشش کی جا رہی ہے۔
      بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں داؤد کو کراچی سے باہر نہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ، تاکہ دنیا کی نظروں سے اس کی خرابی صحت کی خبر کو چھپایا جا سکے۔
      First published: