تہاڑ جیل میں چھوٹا راجن کا قتل کروانا چاہتا ہے داود ابرہیم ! اس مشہور گینگسٹر کو سونپی ذمہ داری
انتہائی محفوظ مانی جانے والی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی جان کو خطرہ ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم چھوٹا راجن کا قتل کروانا چاہتا ہے۔
انتہائی محفوظ مانی جانے والی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی جان کو خطرہ ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم چھوٹا راجن کا قتل کروانا چاہتا ہے۔
نئی دہلی : انتہائی محفوظ مانی جانے والی دہلی کی تہاڑ جیل میں بھی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کی جان کو خطرہ ہے ۔ خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم چھوٹا راجن کا قتل کروانا چاہتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈی کمپنی کے کہنے پر دہلی کا ایک ٹاپ گینگسٹر نیرج بوانا چھوٹا راجن کو تہاڑ کے اندر مارنے کا منصوبہ بنارہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹلی جینس نے دو ہفتہ پہلے ہی ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ چھوٹا راجن کو جیل میں موت کے گھاٹ اتارا جاسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے تہاڑ جیل کے افسروں کو چھوٹا راجن کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے بھی کہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق راجن کا قتل کرنے کے ڈی کمپنی کے اس منصوبہ کا اس وقت انکشاف ہوا جب نیراج بوانا کے ایک قریبی نے نشہ کی حالت میں اس منصوبہ کے بارے میں اپنے دوسرے ساتھی کو بتایا ۔ کچھ دنوں قبل ہی بوانا کی بیرک سے موبائل فون ملے تھے ۔ راجن کو دادو اور اس کے لوگوں کی رسائی سے دور رکھنے کیلئے ہی مہاراشٹر کی بجائے دہلی کی تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے ۔ جیل افسران کا کہنا ہے کہ راجن کی سیکورٹی انتہائی سخت ہے اور بوانا کا اسے نشانہ بنانا آسان نہیں ہوگا۔ ایک افسر نے کہا کہ راجن کی بیرک جیل نمبر دو کے آخر میں ہے جبکہ بوانا ہائی رسکڈ بیرک میں اکیلا رکھا گیا ہے۔ راجن کے پاس جانچے پرکھے گارڈ اور کھانا بنانے والے ہیں ، جن کی مستقل دیگر گارڈ جانچ کرتے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔