ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اہم خبر: بابری مسجد۔ رام جنم بھومی معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع

ثالثی کے ذریعہ تنازعہ کا حل نکالنے کی کوشش ناکام ہو جانے کے بعد اب سپریم کورٹ میں نرموہی اکھاڑہ پہلے اپنی دلیل رکھ رہا ہے۔

  • Share this:
اہم خبر: بابری مسجد۔ رام جنم بھومی معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع
سپریم کورٹ نے کہا کہ تاریخ ضروری ہے لیکن ان سب میں قانون سب سے اوپر ہے۔ تمام ججوں نے اتفاق رائے سے فیصلہ لیا ہے۔ آستھا پر زمین کے مالکانہ حق کا فیصلہ نہیں۔

بابری مسجد۔ رام جنم بھومی تنازعہ پر سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ ثالثی کے ذریعہ تنازعہ کا حل نکالنے کی کوشش ناکام ہو جانے کے بعد اب سپریم کورٹ میں نرموہی اکھاڑہ پہلے اپنی دلیل رکھ رہا ہے۔


چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیر صدارت پانچ رکنی آئینی بینچ ان دلیلوں کو سن رہی ہے۔ہفتے میں تین دن مالکانہ حقوق کے تعلق سے عدالت سماعت کر ے گی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ ججوں کی آئینی بینچ میں جسٹس ایس اےبوبڈے،جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ،جسٹس اشوک بھوشن اورجسٹس ایس اےنظیر شامل ہیں۔


اس سے پہلے سپریم کورٹ نے ثالثی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی لیکن ثالثی کمیٹی کی تمام کوششیں بیکار ثابت ہوئی تھیں۔

First published: Aug 06, 2019 11:32 AM IST