உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون نے بے شرمی کی ساری حدیں کی پار ، ایسا گندہ کام کرکے ماں بیٹے کے رشتہ کو کیا شرمسار

    خاتون نے بے شرمی کی ساری حدیں کی پار ، ایسا گندہ کام کرکے ماں بیٹے کے رشتہ کو کیا شرمسار ۔ (File photo)

    خاتون نے بے شرمی کی ساری حدیں کی پار ، ایسا گندہ کام کرکے ماں بیٹے کے رشتہ کو کیا شرمسار ۔ (File photo)

    Delhi Commission for Women: وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح چھوٹے بچے سے فحش طرح سے اداکاری اور گانوں پر ڈانس کروایا جارہا ہے ۔ ویڈیو کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا تھا ، جس کو اب سوشل میڈیا پر ہنگامہ کے بعد ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ۔ ویڈیو بنانے والی خاتون کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے بھی زیادہ فالوور ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کیلئے ایک خاتون نے بے شرمی کے ساری حدیں پار کردیں ۔ وائرل ہوئے کچھ ویڈیوز میں خاتون اپنے خود کے دس بارہ سال کے بیٹے کے ساتھ ہی فحش ڈانس اور اداکاری کرتی دیکھی جاسکتی ہے ۔ اس قابل اعتراض ویڈیو پر دہلی خاتون کمیشن سخت ہے اور کمیشن نے پولیس کو نوٹس بھیج کر خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے کہا ہے ۔ خاتون کمیشن کا کہنا ہے کہ اس چھوٹی عمر میں بچے کو خواتین کے ساتھ چیز کی طرح برتاو کرنے کا سبق سکھایا جارہا ہے اور وہ بھی اپنی ماں کے ذریعہ ۔

      ایسے ویڈیوز بناکر بچے کو غلط تعلیم دی جارہی ہے اور ماں بیٹے کے مقدس رشتے کو بھی تار تار کیا جارہا ہے ۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسا بیٹا آگے چل کر دیگر لڑکیوں کے تئیں کیسی سوچ کا حامل ہوگا اور اگر ایسا ہی جاری رہا تو کہیں آگے جاکر اس میں مجرمانہ ذہنیت نہ پیدا ہوجائے ۔

      وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح چھوٹے بچے سے فحش طرح سے اداکاری اور گانوں پر ڈانس کروایا جارہا ہے ۔ ویڈیو کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا تھا ، جس کو اب سوشل میڈیا پر ہنگامہ کے بعد ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ۔ ویڈیو بنانے والی خاتون کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے بھی زیادہ فالوور ہیں ۔

      دہلی خاتون کمیشن نے اپنے نوٹس کے ذریعہ خاتون کے خلاف سخت کارروائی کیلئے کہا ہے تو ساتھ ہی بچے کی کاونسلنگ اور بازآباداکاری کی بھی بات کہی ہے ۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ بچے کو صحیح غلط کے درمیان فرق سمجھانے اور اچھی طرح سے اس کی کاونسلنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔

      دہلی خاتون کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے کہا کہ سوشل میڈیا جہاں ایک طرف اپنا ہنر دکھانے کیلئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے تو وہیں دوسری جانب شہرت حاصل کرنے کیلئے آج کل کچھ لوگ بے شرمی کی ساری حدیں پار کردیتے ہیں ۔ ایسے دس بارہ سال کے چھوٹے بچوں کو جہاں اچھا سبق دینے کی ضرورت ہے تو وہیں اس کی خود کی ماں اس کے ساتھ ایسے فحش ویڈیوز بنا رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: