ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی خواتین کمیشن نے لڑکی کی پٹائی کے معاملے میں دہلی پولیس کو نوٹس بھیجا

دہلی خواتین کمیشن نے لڑکی کو وحشیانہ طریقے سے پیٹے جانے کے معاملے میں پولیس کو نوٹس جاری کرکے واقعہ کی اصل رپورٹ طلب کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 14, 2018 10:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی خواتین کمیشن نے لڑکی کی پٹائی کے معاملے میں دہلی پولیس کو نوٹس بھیجا
دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال: فائل فوٹو۔

دہلی خواتین کمیشن (ڈي سي ڈبليو) نےدہلی  کے تلک نگر علاقے میں ایک لڑکی کو وحشیانہ طریقے سے پیٹے جانے کے معاملے میں جمعہ کو پولیس کو نوٹس جاری کرکے واقعہ کی اصل رپورٹ مانگی ہے۔ڈی سی ڈبليو کی صدر سواتی مالیوال نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والے ویڈیو کی بنیاد پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تلک نگر تھانے کے تھانہ انچارج کو نوٹس بھیج کر واقعہ سے متعلق حقائق اور حالات اور ایف آئی آر کی صورت حال رپورٹ کے بارے میں آگاہ کرنے کو کہا ہے۔


انہوں نے متاثرہ اور اس کے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی وحشیانہ طریقے سے پٹائی کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ملزم روہت تومر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر کا بیٹا ہے۔

کمیشن نے پولیس کو جواب دینے کے لئے 17 ستمبر تک کا وقت دیا ہے۔قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کمشنر انمول پٹنائک کو ملزم نوجوان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور روہت کو گرفتار کر لیا۔

سنگھ نے ٹویٹ کر کہا تھا ’’دارالحکومت کے تلک نگر علاقے میں ایک نوجوان کی طرف لڑکی کو پیٹنے کا ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ میرے نوٹس میں آیا ہے۔ میں نے دہلی پولیس کمشنر سے بات کی ہے اور ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کہا

First published: Sep 14, 2018 10:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading