ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی وقف بورڈ کی 30 فیصد جائیدادوں پر ڈی ڈی اے قابض: امانت اللہ خان

نئی دہلی۔ دہلی وقف بورڈ کے سربراہ امانت اللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ قومی راجدھانی میں وقف کی جائیدادوں پر سب سے زیادہ ناجائز قبضے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 29, 2016 02:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی وقف بورڈ کی 30 فیصد جائیدادوں پر ڈی ڈی اے قابض: امانت اللہ خان
اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ دہلی وقف بورڈ کے سربراہ امانت اللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ قومی راجدھانی میں وقف کی جائیدادوں پر سب سے زیادہ ناجائز قبضے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ہیں۔ وقف بورڈ کے سربراہ نے ایک انگریزی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں ہماری قریب 2 ہزار جائیدادیں ہیں ان میں 70 فیصد ہماری تحویل میں ہیں مگر 30 فیصد پر سرکاری ایجنسیوں خصوصاًً ڈی ڈی اے نے ناجائز طور سے قبضہ کررکھا ہے۔


بورڈ نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس نے اپنی آمدنی میں اضافہ کیا ہے۔ اسے پہلے مختلف جائدادوں سے محض سات لاکھ روپے ماہانہ آمدنی ہوتی تھی مگر پچھلے ایک ماہ میں اسے 50 لاکھ سے زیادہ آمدنی ہوئی ہے۔


وقف کے ایک ملازم نے بتایا ہے کہ وقف بورڈ میں عہدے داری کے علاوہ تین کارگذار ممبر ہیں تاہم  وقف بورڈ کے نئے سربراہ نے بورڈ میں رضاکار شامل کئے ہیں۔ اس سے پیسہ اکٹھا کرنے میں مدد ملی ہے۔


waqf land,delhi


اوکھلا کے ممبر اسمبلی حال ہی میں وقف بورڈ کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔ ایک سال سے زیادہ عرصہ سے بورڈ کا کوئی سربراہ نہیں تھا ۔ سربراہ نے تمام وقف جائیدادوں کو دوبارہ حاصل کرنے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ وقف جائیدادوں سے ہونے والی آمدنی مسلم فرقہ کے لئے تعلیمی اداروں کے قیام پر صرف کرے گی۔


بورڈ نے اپنی نئی ویب سائٹ پر اپنی جائیدادوں کی فہرست جاری کی ہے اور ساتھ ہی کرایہ داروں کی فہرست بھی شائع کی ہے۔ جلد ہی وہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا جس سے ان جائیدادوں کی ملکیت ظاہر ہوگی۔ 30 مارچ کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے مختلف مقامات پر وقف کی جائیدادوں پر ناجائز منصوبوں کا سخت نوٹس لیا تھا اور ملک بھر کے وقف بورڈوں کو خبردار کیا تھا کہ یا تو وہ کام کریں ورنہ انہیں تحلیل کردیا جائے گا۔

First published: Apr 29, 2016 02:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading