Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    ڈی ڈی سی اے نے کیجریوال اور کیرتی آزاد کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کیا

    نئی دہلی : دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سی اے) نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے معطل رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کے خلاف ایسو سی ایشن پر بدعنوانی کے غلط الزامات عائد کرکے اس کی شبیہ خراب کرنے کے لئے ہفتہ کو دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ ٹھوک دیا۔

    • UNI
    • Last Updated: Jan 10, 2016 12:13 AM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    ڈی ڈی سی اے نے کیجریوال اور کیرتی آزاد کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کیا
    نئی دہلی : دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سی اے) نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے معطل رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کے خلاف ایسو سی ایشن پر بدعنوانی کے غلط الزامات عائد کرکے اس کی شبیہ خراب کرنے کے لئے ہفتہ کو دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ ٹھوک دیا۔

    نئی دہلی : دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سی اے) نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے معطل رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کے خلاف ایسو سی ایشن پر بدعنوانی کے غلط الزامات عائد کرکے اس کی شبیہ خراب کرنے کے لئے ہفتہ کو دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ ٹھوک دیا۔


    خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر مسٹر کیجریوال اور بی جے پی کے ایم پی مسٹر کیرتی آزاد نے ڈی ڈی سی اے میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام لگائے تھے۔ ڈی ڈی سی اے کے خزانچی رویندر منچندا نے بتایا کہ دونوں لیڈروں پر ڈھائی ڈھائی کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گيا ہے۔


    منچندا نے کہاکہ " ڈی ڈی سی اے نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بی جے پی کے ایم پی کیرتی آزاد کے خلاف ایسو سی ایشن کی تصویر خراب کرنے کے لئے ڈھائی ڈھائی كروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دہلی ہائی کورٹ میں دائر کیا ہے"۔ وکیل پٹنائک نے بھی اس کی تصدیق کی۔


    ڈی ڈی سی اے کے خزانچی نے کہا کہ ایسو سی ایشن پر مالی بے ضابطگیوں اور جونیئر سطح پر کھلاڑیوں کے انتخاب کے سلسلے میں لگائے گئے کرپشن کے الزامات سے مذکورہ کرکٹ ادارے کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔


    قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی سی اے کے قائم مقام صدر چیتن چوہان نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں بدعنوانی کے تمام الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی ڈی سی اے پر غلط الزامات لگانے والوں کے خلاف جلد ہی ہتک عزت کا مقدمہ ٹھو کا جائے گا۔


    یہ بھی قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر خزانہ اور ڈی ڈی سی اے کے سابق صدر مسٹر ارون جیٹلی وزیر اعلی کیجریوال اور ان کی پارٹی کے پانچ دیگر لیڈروں کے خلاف دس کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ پہلے ہی ٹھوک چکے ہیں۔ جیٹلی کا بھی کہنا ہے کہ کیجریوال نے ان کے اور ان کے خاندان پر غلط الزام لگائے ہیں۔ جیٹلی اس معاملے میں عدالت میں اپنا بیان بھی درج کرا چکے ہیں۔

    First published: Jan 10, 2016 12:13 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading