ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ڈی ڈی سی اے گھوٹالہ: دہلی حکومت نے دیا کمیشن کی تشکیل کا حکم

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سي اے) میں مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 21, 2015 08:32 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈی ڈی سی اے گھوٹالہ: دہلی حکومت نے دیا کمیشن کی تشکیل کا حکم
نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سي اے) میں مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈی سي اے) میں مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے  ٹویٹ کیاکہ’’اس انکوائری کمیشن کی صدارت سابق اٹارنی گوپال سبرامنیم کریں گے۔ مسٹر سبرامنیم نے جانچ کمیشن کی صدارت کرنے پر اپنی رضامندی دے دی ہے‘‘۔ اس سے پہلے دہلی کی عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت نے کہا تھا کہ تحقیقات کو دبانے کی مرکزی حکومت کی کوششیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈي ڈي سي اے گھوٹالے میں پھنسے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اسی دوران ان الزامات کے لئے (آپ) کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مسٹر کیجریوال کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکرنے کی بات کہی ہے۔ مسٹر جیٹلی 13 سال تک ڈي ڈي سي اےکے صدر رہے تھے۔


ذرائع کے مطابق مسٹر جیٹلی بدعنوانی کے الزام لگانےوالی آپ پارٹی کے کنوینر مسٹر کیجریوال کے علاوہ پارٹی کے دیگر ارکان آشوتوش، کمار وشواس، دیپک واجپئی، راگھو چڈھا اور سنجے سنگھ کو بھی عدالت میں گھسيٹیں گے۔


First published: Dec 21, 2015 08:32 AM IST