ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ارون جیٹلی کے خلاف کیجریوال کی طرف سے کیس لڑیں گے رام جیٹھ ملانی

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ڈی ڈی سی اے میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف کیس لڑنے کیلئے معروف وکیل رام جیٹھ ملانی کا میدان میں اتارا ہے ۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 22, 2015 12:06 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ارون جیٹلی کے خلاف کیجریوال کی طرف سے کیس لڑیں گے رام جیٹھ ملانی
نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ڈی ڈی سی اے میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف کیس لڑنے کیلئے معروف وکیل رام جیٹھ ملانی کا میدان میں اتارا ہے ۔

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ڈی ڈی سی اے میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف کیس لڑنے کیلئے معروف وکیل رام جیٹھ ملانی کا میدان میں اتارا ہے ۔


کیجریوال نے ہتک عزت والے کیس میں ایک طرف سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور بی جے پی کے سابق راجیہ سبھا ایم پی رام جیٹھ ملانی کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں عرضی دے کر کیس کی ہر روز سماعت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔





ادھر کیجریوال نے ٹویٹ کر کے ایک مرتبہ بی جے پی پر تیکھا حملہ بولا اور کہا کہ اگر 'میرے کسی وزیر کے خلاف اتنا ثبوت ہوتا ، تو ہم اس کا استعفی لے لیتے ، جیسے تومر اور عاصم کا لیا تھا۔ بی جے پی جیٹلی جی کو بے شرمی سے بچا رہی ہے۔


غور طلب ہے کہ ڈی ڈی سی اے گھوٹالے میں نام آنے سے پریشان وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج عآپ رہنماؤں کے خلاف پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں کیس درج کرایاہے ۔ جیٹلی کے وکیل سدھارتھ لوتھرا نے دلیل دی ہے کہ اروند کیجریوال نے جیٹلی پر ڈی ڈی سی اے گھوٹالے میں شامل ہونے کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔ جیٹلی پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں۔ جیٹلی 2013 سے ڈی ڈی سی اے سے وابستہ نہیں ہیں۔

First published: Dec 22, 2015 12:06 AM IST