ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بدعنوانی کے الزام میں پھنسے جیٹلی کی حمایت میں اترے سہواگ اور گمبھیر

نئی دہلی۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ جعلسازی کا الزام جھیل رہے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی حمایت میں ٹیم انڈیا کی سابق سلامی جوڑی اتر آئی ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 20, 2015 02:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بدعنوانی کے الزام میں پھنسے جیٹلی کی حمایت میں اترے سہواگ اور گمبھیر
نئی دہلی۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ جعلسازی کا الزام جھیل رہے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی حمایت میں ٹیم انڈیا کی سابق سلامی جوڑی اتر آئی ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ جعلسازی کا الزام جھیل رہے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی حمایت میں ٹیم انڈیا کی سابق سلامی جوڑی اتر آئی ہے۔ جہاں ایک طرف گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کر جیٹلی کی حمایت کرتے ہوئے ان پر الزام لگانے والے سابق کرکٹروں پر اشاروں میں حملہ بولا ہے، وہیں، وریندر سہواگ نے بھی ارون جیٹلی کی حمایت کی ہے۔


گمبھیر نے سابق کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے، میں کچھ سابق کھلاڑیوں سے اپیل کرتا ہوں وہ نوٹ کریں جو جیٹلی جی کو ڈی ڈی سی اے میں ہوئی غلطیوں کے لئے ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو جیٹلی جی کی وجہ سے ڈی ڈی سی اے میں اچھے عہدوں پر رہے تھے۔


سہواگ نے جیٹلی کی 'مشکل کے وقت کھلاڑیوں کے لئے دستیاب رہنے کے لئے' تعریف کی۔ اس سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سہواگ کسی بھی طرح کا سیاسی بیان دینے سے بچے لیکن انہوں نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کرکے کھلاڑیوں کی مدد میں جیٹلی کے کردار کے لئے ان کی تعریف کی۔

First published: Dec 20, 2015 02:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading