உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہین باغ کے جامعہ نگر سے NCB نے 50کلو ہیروئن، 47 کلو مشتبہ منشیات و 30لاکھ روپے سمیت دیگر اشیا برآمد کی

    drug smuggling: ڈی ڈی جی DDG دنیشور سنگھ نے بتایا کہ ایک خفیہ آپریشن پر کام کرتے ہوئے دہلی کے شاہین باغ Shaheen Bagh اور جامعہ علاقے میں چھاپے ماری کرکے ایک گھر سے 50 کلو ہیروئن ( 50kg heroin) اور 47 کلو مشتبہ منشیات Drugs برآمد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 30 لاکھ روپے نقد اور نوٹ گننے والی مشین بھی برآمد کی گئی ہے۔

    • Share this:
    دہلی کے شاہین باغ علاقے سے 50 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 30 لاکھ نقد، نوٹ گننے والی مشین اور کئی کلو دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں۔  اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ  ضبط کی گئی ہیروئن کی قیمت کا 400 کروڑ روپے ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں انڈو افغان سنڈیکیٹ کا انکشاف کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان سے منشیات کی ایک کھیپ دہلی آئی تھی۔ منشیات کی تمام کھیپ فلپ کارٹ کی پیکنگ میں پیک کی گئی تھی۔ اس معاملے میں سنڈیکیٹ کے تاروں کا تعلق اتر پردیش، پنجاب، دہلی سے بتایا جاتا ہے۔ اس دوران پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کی دہلی برانچ نے کل شاہین باغ ( Shaheen Bagh) کے جامعہ نگر (Jamia Nagar) سے 50 کلو ہیروئن، 47 کلو مشتبہ منشیات، 30 لاکھ روپے نقد اور بہت سی دوسری اشیا برآمد کی ہیں۔ یہ تمام سامان جوٹ کے تھیلوں اور دیگر تھیلوں میں پیک کیا گیا تھا۔ کے دہلی نارتھ زون ڈی ڈی جی دنیشور سنگھ نے یہ اطلاع دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اٹاری بارڈر پر 102 کلو ہیروئن برآمد، international market میں قیمت 700 کروڑ، یہ کھیپ پاکستان کے راستے لائی گئی ہندستان

    ڈی ڈی جی DDG دنیشور سنگھ نے بتایا کہ ایک خفیہ آپریشن پر کام کرتے ہوئے دہلی کے شاہین باغ Shaheen Bagh  اور جامعہ علاقے میں چھاپے ماری کرکے ایک گھر سے 50 کلو ہیروئن ( 50kg heroin) اور 47 کلو مشتبہ منشیات Drugs برآمد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 30 لاکھ روپے نقد اور نوٹ گننے والی مشین بھی برآمد کی گئی ہے۔

    این سی بی Narcotics Control Bureau نے منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے سنڈیکیٹ (drug smuggling syndicate) کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں افغان، پاکستانی اور ہندوستانی نژاد لوگ شامل ہیں۔ دراصل یہ ایک انڈو افغان سنڈیکیٹ ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے تقریباً 350 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی ہیں۔

    واضح رہے کہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ ہیروئن heroin خفیہ طور پر درخت کی شاخوں میں گہا بنا کر سمندر اور پاکستان کی سرحد Pakistan border کے راستے بھارت لائی گئی تھی۔ نیز، این سی بی کو شبہ ہے کہ برآمد شدہ نقدی بھی حوالات کے ذریعے ہندوستان لائی گئی ہے۔ ڈی ڈی جی آپریشنز سنجے کمار اور دنیشور سنگھ (DDG Operations Sanjay Kumar and Gyaneshwar Kumar Singh) نے بتایا کہ بھارت میں اس بین الاقوامی سنڈیکیٹ کے تار دہلی، پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے مختلف شہروں سے جڑے ہوئے ہیں۔ برآمد ہونے والی منشیات کی کھیپ مختلف مقدار میں جیٹ کے تھیلوں میں رکھی گئی تھی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: