ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پہلےخاتون ایس آئی کا قتل کیا، پھرپولیس افسر نےخودکوماری گولی

دہلی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے حیران کرنے والی اطلاع ملی۔ خاتون ایس آئی کوگولی مارنے والا بھی دہلی پولیس کا سب انسپکٹرنکلا۔

  • Share this:
پہلےخاتون ایس آئی کا قتل کیا، پھرپولیس افسر نےخودکوماری گولی
دہلی پولیس میں ایس آئی پریتی اور ملزم دیپانشو۔ (اسکرین شاٹ)۔

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے روہنی علاقے میں ایک خاتون پولیس افسرکے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، گولی مارنے والے پولیس افسر نے بھی خود کو گولی مار لی۔ ملزم بھی خاتون کے ساتھ ہی دہلی پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھا۔ ہفتہ کو ملزم دیپانشو کی لاش ہریانہ کے کرنال سے برآمدکیا گیا۔ واضح رہےکہ پٹپڑگنج انڈسٹریل علاقہ تھانے میں تعینات ایس آئی پریتی اہلاوت روہنی علاقے میں مردہ ملی تھیں۔ روہنی ایسٹ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک انہیں کئی گولیاں ماری گئی تھیں۔ مہلوک پریتی اہلاوت سال 2018 میں ہی دہلی پولیس میں داخل ہوئی تھیں۔ حادثہ جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجےکا ہے۔




پیدل گھر جارہی تھیں پریتی

سنسنی خیزقتل معاملےکی جانچ کرنے والے پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون سب انسپکٹر پریتی اہلاوت جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے روہنی ایسٹ میٹرو اسٹیشن سے اترکر پیدل ہی اپنےگھر جارہی تھیں۔ اسی دوران حملہ آورآیا اور پستول نکال کرخاتون پولیس اہلکارکے سر میں گولی ماردی۔ حملے میں خاتون ایس آئی کے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایس آئی پریتی اہلاوت پٹپڑ گنج انڈسٹریل علاقہ تھانے میں تعینات تھیں۔ اس قتل سے پولیس انتظامیہ سکتے میں آگیا ہے۔

علامتی تصویر۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سےحادثہ کو لےکراطلاعات جمع کرنی شروع کی تو حیران کرنے والی بات سامنے آئی۔ ایس آئی پریتی کو گولی مارنے والا شخص بھی ان کےساتھ ہی دہلی پولیس میں سب انسپکٹرتھا۔ ہفتہ کو ملزم سب انسپکٹر دیپانشو کی لاش ہریانہ کے کرنال سے برآمد کی گئی۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ مصروف ہوگئی ہے اور وجوہات کاپتہ لگا رہی ہے۔
First published: Feb 08, 2020 10:14 AM IST