உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آسام: زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 102 ہوئی، 200 کی حالت نازک

    آسام کےجورہاٹ اور گولا گھاٹ اضلاع میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔

    آسام کےجورہاٹ اور گولا گھاٹ اضلاع میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔

    آسام کےجورہاٹ اور گولا گھاٹ اضلاع میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      آسام کےجورہاٹ اور گولا گھاٹ اضلاع میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔ کئی بیماروں کی حالت نازک ہونے کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

      سب سے زیادہ اموات گولاگھاٹ ضلع میں ہوئی ہیں اور یہاں مرنے والوں کے تعداد 59 کے قریب بتائی جارہی ہے۔ یہ حادثہ جمعرات پیش آیا تھا۔ گولاگھاٹ ڈپٹی کمشنر دھيرین هزاریكا نے بتایا کہ ضلع گولاگھاٹ میں 59 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
      ضلع جورہاٹ کی ڈپٹی کمشنر روشنی كوراتي نے بتایا کہ انتظامیہ کے مطابق 35 لوگوں کی موت کی تصدیق کی جا چکی ہے اور دونوں اضلاع کے 200 سے زیادہ لوگ جورہاٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل ہیں۔
      اس معاملے میں اب تک چھ افراد کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے اور واقعے کی تحقیقات مختلف سطح پر کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے کی امددی رقم دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
      First published: